پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے رہنمائوں کا جہانگیر بدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار

Jahangir Badar

Jahangir Badar

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل کالونی کے رہنماء سلیم الدین انصاری، آباد محمد قریشی، رانا طاہر، ساتھی جمیل، محمد حنیف، ابو بکر بن محبوب، مولانا ابو الفتح، قمر نور، فضل احمد اور دیگر نے پیپلز پارٹی کے نڈر اور بے باک رہنماء سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر بدر کی رحلت پر دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعاء کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

پیپلز پارٹی شاہ فیصل کالونی کے رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں جہانگیر بدر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک کنہ مشق سیاستدان اور پیپلز پارٹی کے جانثار تھے اُن کی پارٹی کے لئے خدمت کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا جہانگیر بدر کی کمی کو مدتوں پر نہیں کیا جاسکتا ،جمہوری جدو جہد میں جہانگیر بدر کا کوئی ثانی نہیں۔

جاری کردہ : میڈیا سیکریٹری