پیپلز پارٹی شاہ فیصل ٹائون کی رہنماء کا قائم علی شاہ کو خراج تحسین

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل ٹائون شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری صونر سلیم انصاری نے شہر کراچی میں پانی کے بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے کراچی کے لئے میگا واٹر پروجیکٹ K-4کے سنگ بنیاد پر پارٹی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر ادورا میں کراچی کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیا ہے K-4منصوبے سے شہر کراچی میں پانی کے بحران کا خاتمہ اور عوام کو صاف پانی کا حصول ممکن ہوگا۔

پیپلز پارٹی شاہ فیصل ٹائون کی رہنماء صنور سلیم انصاری نے پانی کے بحران سے عوام کو نجات دلا نے کے لئے K-4جیسے بڑے منصوبے کی شروعات پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر بلدیات شرجیل میمن کو شہر کراچی کی عوام کے لئے عظیم تر فراہمی آب کا منصبہ دینے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔