پی پی پی کا سندھ میں عظیم کارنامہ

PPP

PPP

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
ابھی تو شیر پا نا ما پیپرزلیکس کے زخموں سے نڈھال ضرور ہوا ہے مگر گرنے کے قریب بھی تونہیں ہے زخموں سے چُورچُورہونے کے با وجود بھی ن لیگ کا شیر ابھی تک کھڑاہوا ہے اور ہر وار کا ڈٹ کر مقابلہ کررہاہے کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ اِس حال میں کسی سے مقا بلہ نہیں کرسکتاہے بظاہر یہ ابھی کمزور دِکھا ئی دے رہاہے مگر یہ اپنے ارادوں اور عزم پر قا ئم ہے اور مضبوطی سے قدم جما ئے ہوئے ہے بس اِسے اپنی قسمت کے فیصلے کا انتظار ہے جیسا ہوگا عنقریب سب کے سا منے آجا ئے گا پھر یہ اپنے آج کو دیکھتے ہوئے اپنے کل کے لئے اپنی راہیں خود ڈھونڈ نکا لے گاجو ہمیں تب لگ پتہ جا ئیں گیں جب فیصلہ آجا ئے گا تاہم ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ آنے والے وقتوں میں کس کے لئے اچھا ہو اور کس کے لئے بُرا ہونا کسی کی قسمت میں لکھ اہوا ہے مگرشائد سندھ کے بڑے سیاسی بازی گروں اورمفات پرستوں نے شیر کو گھا ئل اور قریب ِ مرگ سمجھا لیا ہے تب ہی سندھ میں پی پی پی والوں نے موقعے کا فا ئدہ اُٹھا یا اورسندھ کا بینہ میں صو بے میں نیب کو سِرے سے غیر فعال کر نے کے متبادل صو بے میں سندھ احتساب ایجنسی کے نام سے احتساب کے لئے اپناصوبا ئی ادارہ جس کا نام ” سندھ اکا و ¿ نٹی بیلیٹی ایکٹ 2017 ء“ رکھا ہے۔

اِس کے فوری قیام کے خا طر سندھ اسمبلی سے نیب بل کی منسوخی کروا کر اِس کے مقابل مرضی کا نیا بل منظورکرالیا ہے جس کے بارے میں وزیراعظم سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ” نیب خدا بن چکا تھا کوئی پوچھنے والا نہیں ، سندھ اکا و ¿ نٹی بیلیٹی ایکٹ 2017 ء بل وزیرقانون ضیا لنجا رنے پیش کیا( اِس سے قبل گورنرسندھ اِسے اعتراضات لگا کر مسترد کرچکے تھے)مگر اِسے دوبارسندھ اسمبلی میں پیش کیا گیا تواِسے قا نون کے مطابق بھا ری اکثریت سے منظورکرلیا نیا قا نون نیب قا نون کی جگہ نافذ العمل ہوگاجس کے تحت سندھ حکومت خود کرپشن کر نے والوں کا احتساب کر سکے گی“ جبکہ سندھ اسمبلی میں متبادل احتساب کمیشن بل کی منظوری پر اپوزیشن نے واک آوٹ کیااور عدالت جا نے کا اعلان کیاہے “ الغرض یہ کہ مُلک پہلے ہی آئینی اور قا نونی بحرانوں سے گزررہاہے اور اُوپر سے اِس صورتِ حال کا بھر پور فا ئدہ اُٹھا تے ہوئے سندھ میں پا کستان پیپلز پارٹی نے نیب کے متبادل اپنی مرضی کا سندھ اکا و ¿ نٹی بیلیٹی ایکٹ 2017 ء بل منظورکرواکر صو بے سمیت پورے مُلک میں ایک نئے سیا سی بھونچال کو پیدا کرکے ایک نہ رکنے والی ضد بحث چھیڑ دی ہے جس کے آنے والے دِنوں میں سوا ئے سیا سی کھینچا تا نی اور آپس کی زبان درازی اور ٹکرار کے کوئی نتیجہ نہیں نکلنے والا ہے مگر پھر بھی پی پی پی نے سندھ میں اپنے پرا ئے کی کرپشن چھپا نے اور پردہ ڈالنے کے لئے’ سندھ اکا و ¿ نٹی بیلیٹی ایکٹ 2017 ء“ بل منظور کراکرکیا کوئی عظیم کارنا مہ انجام دیا ہے؟؟ اِس سوال کا تسلی بخش جواب ممکن ہے ابھی یا کبھی نہیں پی پی پی بھی نہ دے سکے گی کیو نکہ سب کو سب پتہ ہے کہ یہ بل کس کس کے کن کن مقاصد کے لئے منظورکیا گیاہے۔

اگرچہ یہ بھی ٹھیک ہے کہ ہمارے یہاں جب کبھی اور جہا ں کہیں بھی کو ئی بل جیسا بھی پیش کرکے منظور کرایا جا تاہے اِس سے زیادہ تر فائدہ عا م آدمی کے بجا ئے حکمرانوں اور سیاست دانوں یا اداروں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز بیوروکریٹس کو ہی ہوتا ہے کیو نکہ یہ اِنہی کی مفاد اور مقاصد کے لئے پیش کرکے منظور کرایا جا تا ہے عا م آدمی کا تو ایک ڈھلے کا بھی نہ کبھی فا ئدہ ہوا ہے اور نہ آئندہ بھی کبھی ہوگاہمارے یہاں قا نون تو مجرموں کے تحفظ کے لئے بنا ئے جا تے ہیں اور ایسا تو پچھلے سترسالوں سے ہوتا چلا آیا ہے اور اگلے چل کر بھی یہی کچھ ہوگا ۔

بہر کیف ،لیجئے ، آج سندھ میں نیب کے کرپشن مٹا نے کے مقا بل کرپشن چھپا نے کے لئے مرضی کے نئے بل کی منظوری کے بعد پی پی پی نے جو اور جیسا ؟؟عظیم کا رنا مہ انجام دیا ہے یقینا یہ ہر ظاہری و باطنی کرپشن کی پکڑ سے مدرپدرآزاد نیا بل سندھ کے پہلے اور بعد میں آنے والے کرپٹ حکمرانو، سیاستدانو، اراکین سندھ اسمبلی اورگریڈ سترہ اور اِس سے ہا ئی گریڈ کے بیوروکریٹس سمیت سندھ کے شہروں اور گردو نوا ح سے تعلق رکھنے والے کرپٹ عناصر کے لئے ”پا نچوں انگلیاں گھی اور سرکڑھا ئی میں “کے مترادف ثا بت ہوگا۔

کیو نکہ پچھلے دِنوں سندھ کے حقیقی سیاسی مالکان کا دعویٰ کرنے والے نیب سے خا ئف مگر کرپشن کے دلدادہ بہت سے کرپٹ سیا سی خبیثوں اور سندھ اسمبلی میں بیٹھے عوامی حقوق پر ڈاکہ ما رنے والے کرپشن میں ماہر بھولی بھالی شکلوں والے معصوم عوامی نما ئندگان نے گردنیں تان کر سینے پھولا کر اپنی اور دوسروں کی کرپشن چھپا نے کے خا طر نیب کو سندھ میں غیر مو ¾ثراور غیر فعال کرنے کے حوالے سے سندھ اسمبلی کے منظورکردہ بل پر گورنرسندھ کے اعتراضات کویکسر مسترد کرنے کے بعد اور ہٹ دھرمی کے ساتھ پھردوبارہ اپنی انتہا ئی ڈھٹا ئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اِسی سندھ اسمبلی سے دوسری بار بھی اِس بل کو بھا ری اکثریت سے منظورکرالیا ہے اَب جس پر سندھ بھر کے ہر سطح کے کرپٹ عناصر میٹھائیاں با نٹ رہے ہیں اور خوشیاں منا رہے ہیں۔

اگرچہ اِس سے قطعاََ انکار نہیں ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے صو بے میں نیب کے مقا بل مرضی کے ’ سندھ اکا و ¿ نٹی بیلیٹی ایکٹ 2017 ء“ نئے بل کی منظوری صاف ظاہر کررہی ہے کہ یہ بل سندھ کے کرپٹ عناصر کے حوصلے بڑھا نے اور کرپشن کے ریکارڈ توڑتے حکمرانو، سیاستدانو اور صوبا ئی اداروں میں گریڈ 17سے آگے گریڈ کے کرپٹ ترین بیورو کریٹس کو کرپشن کے میدان میں بے لگام چھوڑنے اوراِن کی ما ضی کی تمام کرپشن پر پردہ ڈال کر سب کو بچا نے کے لئے بنا یا گیاہے۔

جبکہ یہاں سندھ سمیت سارے پاکستان کے محب وطن اور باشعور شہریوں کے دماغ میں ایک سوال یہ جنم لے چکاہے کہ کیا سندھ میں پہلے کرپٹ عناصر سیاسی اُوٹ کا سہارا لے کر بچ نہیں نکلتے تھے؟؟ اَب جوکیا نیب کے مقا بل نئے بل ’ سندھ اکا و ¿ نٹی بیلیٹی ایکٹ 2017 ء“ کی منظوری کے بعد پکڑے جا ئیں گے ؟؟اور قا نون کی گرفت میں آنے کے بعد احتسا بی عمل سے گزرنے کے بعد سزا بھی پا ئیں گے ؟؟؟ توعوام کی جا نب سے خود ہی جوا ب یہی آرہا ہے کہ نہیں یہ تو بس صرف ایک کا غذی ہے ایسا کچھ نہیں ہوگا جیسا کہ کبھی کبھی نیب کی پکڑ میں آنے والوں کے ساتھ آٹے میں نمک جتنابھی ہوجا یا کرتا تھا اِس سے بھی کرپٹ عنا صر پر تھوڑا بہت خوف طاری ہوکرتا تھا مگر اَب نیب کی پکڑ سے بچنے کے لئے ہی تو نیب کے مقا بل اِس نئے بل کے بعد یہ بھی ختم ہو جا ئے گا ، کیو نکہ دراصل نیب کے مقا بل مرضی کا موم سے زیادہ نرم اور ربڑ سے زیادہ لچکدار نئے بل ’ سندھ اکا و ¿ نٹی بیلیٹی ایکٹ 2017 ء“ سے تو(ما ضی ، حا ل اور مستقبل کے) سب ہی چھوٹے بڑے کرپٹ عناصر کے حوصلے اُوجِ ثریاسے بھی زیادہ بلند ہوجا ئیں گے پھر کوئی اِنہیں کہیں سے بھی (مطلب یہ ہے کہ کسی بھی قا نونی سراغ سے) گرفت کرنے والا نہیں ہوگا یعنی کہ کرپٹ عناصر ، ٹولہ اور گروہو جیسا چا ہیںگے کرپشن کا میدان ما ریں گے اور تاجِ کرپشن سر پر رکھ کراور سجا گھوماکریں گے یہی توکب سے پی پی پی حکومت سندھ میں چا ہتی تھی اور آج شیطانی مدد سے جس میں یہ پوری طرح سے کا میا ب بھی ہو گئی ہے۔

تا ہم آج سندھ میںنئے بل ’ سندھ اکا و ¿ نٹی بیلیٹی ایکٹ 2017 ء“ کی منظوری پر خوشیاں منا نے والے سیاسی ٹولے کو اتنا ضرور ذہن نشین رکھنا ہوگا کہ سندھ میں نیب کے مدمقابل نئے بل کی منظوری کا عمل پانا ما پیپر زلیکس سے بھی بڑی اور سنگین کرپشن کا معا ملہ ہے جویکدم سے نہ سہی مگر کرپشن کے عمل سے مُلک اور قوم کو دھیرے دھیرے دیمک کی طرح کھاتارہے گا اور نقصان پہنچاتا رہے گا اَب یہ اور با ت ہے کہ آج سندھ میں نیب کے مقابل نئے بل کی منظوری کرنے والوں کے نزدیک اِن کا یہ فعل شنیع کوئی سنجیدہ اور غیراخلاقی عمل نہیں ہے مگر آج جنہوں نے محض اپنی اور دوسروں کی کرپشن چھپا نے اور کرپٹ عناصر کی ظاہر اور با طن پشت پنا ہی کرنے کے خا طر یہ بل منظورکرایا ہے یا کیا ہے ایک نہ ایک رو ز اِن کا ضمیر اگرابھی مرا نہیں ہے تو اِنہیں مرنے سے پہلے اوراِن کی قبر کی مٹی اِن کے منہ پر پڑنے سے پہلے ضرور جھنجھوڑے گا کیو نکہ مرنا تو سب ہی کو ہے یہ لوگ آج بھول گئے ہیں توکیا ہوا ہے مگر اِنہیں بھی مرنا ہے یہ کیسے ہوسکتاہے کہ یہ کرپشن کی چاشنی میں پڑے رہیں اورمز ے لوٹتے رہیں اوراپنے مکروہ کرتوتوں کی وجہ سے موت کا ذائقہ نہ چکھیں یہ تو ممکن ہی نہیں ہے بڑی تعجب اورحیرت کی بات ہے کہ آج اِنہوں نے خدا کی پکڑ اور لعنت سے بے خبر رہ کر اقتدار کے نشے میں کر پشن اور لوٹ مار کوزما نہ جاہلیت کی طر ز پر بے لگا م کرنے کا بل ’ سندھ اکا و ¿ نٹی بیلیٹی ایکٹ 2017 ء“ پا س کرواکر بہت سنگین اور بڑی غلطی کردی ہے مگر افسوس ہے کہ آج یہ خداکے قہر اوراپنی قبر کی سیاہ ترین اندھیری رات اور اپنے جسموں کو کیڑے مکوڑوں کی خوراک بنا ئے جا نے والے عمل اور سخر(دوزخ کی وہ آگ جس میں گنہگار ڈالے جا ئیں گے جس کے 19دروغے ہیں) سے بے خوف و خطرکرپشن سے مزے لوٹنے والے بل کی منظوری پر بھنگڑے ڈال رہے ہیں اِنہیں سندھ میں سندھ اکا و ¿ نٹی بیلیٹی ایکٹ 2017 ء کا مکمل نفاذ کرانے سے پہلے ایک بارضرور اپنا احتساب کرنا ہوگا ورنہ روز قیامت اللہ جب اپنے احتساب کی عدالت لگائے گا تو پھر تب اِنہیں بچنے کا کوئی راستہ سجھائی نہیں دے گا۔

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر : محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmal.com