PS-127 پر پیپلز پارٹی تاریخی فتح حاصل کرے گی ،عوام 8 ستمبر کو تیر پر مہر لگا کرمرتضی بلوچ کو کامیاب بنائیں

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی سٹی ایریا PS-120 کا اجلاس سید امجد علی شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں کارکنان کی بڑی تعداد کے علاوہ سنیئر رہنماء اقبال شاہ،ممبر سندھ کونسل احمد وسیم علوی ،سلیم الدین انصاری،جاوید علی ،شوکت علی رانا طاہر ،راجو ،خاور علی شاہ ،طارق محمود ،راجہ تیمور ،خرم علی شاہ کمال خان اور دیگر نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں (آج) مورخہ 6 ستمبر 2016ء کو PS-127سے پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار مرتضیٰ بلوچ سے اظہار یکجہتی کے لئے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی PS-120کے تحت ریلی غازی ٹائون ملیر سے نکالی جائیگی جو PS-127کے تمام علاقوں سے ہوتے ہوئے غازی ٹائون ملیر پر اختتام پذیر ہوگی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اقبال شاہ ،احمد وسیم علوی ،سید امجد علی شاہ اور دیگر نے کہاکہ PS-127 میں 8ستمبرکو پیپلز پارٹی تاریخی فتح سے ہمکنار ہوگی حلقے کے عوام 8ستمبرکو تیر پر مہر لگا کر مرتضیٰ بلوچ کو کامیاب بنا ئیں گے پیپلز پارٹی کے رہنماء نے کارکنان اور حلقے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج کی ریلی میں بھر پور شرکت کرکے اسے کامیاب بنائیں۔