پیپلز پارٹی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کا شیری رحمن کو بلا مقابلہ سنیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

Sherry Rehman

Sherry Rehman

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کی جنرل سیکریٹری صنور سلیم انصاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر شیری رحمن کو بلا مقابلہ سنیٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے شیری رحمن کی نامزدگی پر چیئر مین بلا ول بھٹو اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شیری رحمن ایوان بالا میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی۔