پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے 16 دسمبر کو جہانگیر بدر اور عمر جت کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہو گا

PPP

PPP

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر و نظریاتی کارکنان کی جانب سے تعزیتی ریفرنس سنیٹر ڈاکٹر جہانگیر بد ر اور ضلع ملیر کے سابق صدر ،FCSکے ڈائریکٹر اور سابقہ ٹائون ناظم بن قاسم ٹائون عمر جت کی یاد میں مورخہ 16دسمبر2016ء بروز جمعہ سہہ پہر 3بجے مرکزی آفس پی پی پی سٹی ایریا PS-127میمن گوٹھ پر منعقد ہوگا۔

جس میں پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن اور ضلع ملیر کے اہم عہدیداروں شرکت کرینگے اس ضمن میں پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-127کے سابق صدر زکواة و عشر کمیٹی ضلع ملیر کے چیئر مین نعمان عبداللہ مراد ،عبدالواحد بلوچ ،غلام محمود جوکھیو ،سرور جوکھیو ،عمران خاصخیلی نے پارٹی کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ تعزیتی ریفرنس میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔

جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری