2018پیپلز پارٹی کا سال ہوگا، پورے ملک سے کامیابی حاصل کرینگے۔ نثار کھوڑو

PPP SINDH COUNCIL MEMBER GHULAM MUHAMMAD BANGLANI

PPP SINDH COUNCIL MEMBER GHULAM MUHAMMAD BANGLANI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر غلام محمد بنگلانی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھو ڑو نے کہاکہ 2018ء پیپلز پا رٹی کا سال ہے عوامی تائید کے ساتھ کراچی اور سندھ سمیت پورے ملک سے کامیابی حاصل کرکے ملک اور چاروں صوبوں میں عوامی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلام محمد بنگلانی کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے نو منتخب سندھ ،کراچی ڈویژن اور ضلعی عہدیداروں کے اعزاز میں دیئے گئے۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

استقبالیہ میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ ، میر ہزار خان بجارانی ،گل محمد جکھرانی امتیاز شیخ ،وقار مہدی ،راشد حسین ربانی ،آیت اللہ درانی ،نجمی عالم ، امان اللہ محسود ،میر محبوب خان بجارانی،خلیل ہوت سمیت کراچی اور ضلعی نومنتخب عہدیداروں کے علاوہ بڑی تعداد میں سنیئر کارکنان نے شرکت کی۔
جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری
0321-2039650