پیپلز پارٹی اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامیوں کے درمیان تصادم کا خدشہ

Badin Press Confrence

Badin Press Confrence

بدین (عمران عباس) پیپلز پا رٹی اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حامیوں کے درمیان تصادم کا خدشہ الیکشن کمیشن اور ڈی جی رینجرز کو مدا خلت کی اپیل، گذشتہ روز میونسپل کمیٹی بدین کے وارڈ نمبر 11میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے نامزد امیدوارطارق عزیز میمن نے مختلف وارڈو ں سے کا ﺅنسلر کی سیٹو ں پر امیدواروں کے ساتھ بدین پریس کلب میں ہنگا می پریس کانفرنس کرتے ہو ئے الزام لگا یا ہے کے ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے امیدوار اور پیپلز پارٹی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری کو سندھ پولیس کی جانب سے پولیس اسکواڈ دیا گیا ہے اور اس نے گذشتہ رات پولیس اور اپنے ذاتی محا فظو ں کے ذریعے ان کے حلقے میں لگا ئے پینا فلیکس اور پو سٹر پھاڑ کر پھینک دیئے ہیں انہوں نے کہا کے پیپلز پا رٹی والے بدین میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی عوامی حمایت دیکھ کر بو کھلا گئے ہیں اور وہ ایسے ہتھکنڈے استعمال کر کے پر امن الیکشن کو پر تشدد بنا نا چا ہتے ہیں انہو نے کہا کے پیپلز پا رٹی کے امیدوارو ں کو دھاندلی کرانے اور لوگو ں کو حراساںکرنے کے لیئے سندھ پو لیس کی جانب سے پولیس اسکواڈ مہیا کیا گیا ہے جو کے الیکشن کمیشن کے ظابطوں کی کھلی خلاف ورزی ہے انہو نے پاکستان کے چیف الیکشن کمشنر ،چیف جسٹس سندھ ہا ئی کورٹ اور ڈی جی رینجرز کو فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہو ئے کہا ہے کے وہ مداخلت کرکے بدین میں انتخابات کو شفاف بنا نے اور پر امن بدین کو بد امنی سے بچا نے کے لیئے اقدامات کریں انہو نے کہا کے پیپلز پا رٹی ضلع بدین کا جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عزیز میمن سمیت پیپلز پا رٹی کے تمام امیدواران سے سرکا ری پرو ٹو کو واپس لیا جائے۔

دوسری جانب بدین شہر کے وارڈ نمبر 4 میں جنرل کاﺅنسلر کی نشت پر جماعت اسلامی کے نا مزد امیدوار محمد رمضان عمرانی نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے نا مزد امیدوار غلام حسین سومرو کے حق میں دستبردار ہو نے کا اعلان کیا ہے دوسری طرف بدین شہر کے وارڈ نمبر 5 میں آزاد امیدوار عبد الرزاق سو مرو نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے فارم ھو ﺅس پر ملا قات کرکے ان کے وارڈ نمبر5 میں نامزد امیدوار گلزار احمد میمن کے حق میں دستبرداہونے کا اور وارڈ نمبر 12میں آزاد امیدوار حاجی محمد عیسیٰ میمن نے مرزا گروپ کے نامزد امیدوار ریا ض احمد طا ہرانی حمایت میں دستبرداری کا علان کرکے اپنی پو ری برادری کے ساتھ مرزا گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔