آپ کی سیرت مبارکہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے: امتیاز علی

Imtiaz Ali Shakir

Imtiaz Ali Shakir

لاہور: ووٹرز اتحاد ویلفیئر (کاہنہ نو) کے چیئر پرسن :امتیاز علی نے کہا ہے کہ سب مسلمان آپۖ کی آمد کی خوشیاں خوب دھوم دھام کے ساتھ منائیں، گھر گلیاں اور بازار سجائیں پر اس بات کا خیال رکھیں کہ ہمارے خوشی منانے کے طریقہ کار سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔

آپ ۖ کے اسوہ حسنہ نے جہالت کے اندھیروں میں گم انسانیت کو دانائی’ حکمت’ اخلاق اور شرفِ انسانیت کے کمال درجے پر فائز فرما دیا۔12ربیع اول کے دین مسلمان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی مناتے ہیں ۔بے شک آپۖ کی صورت میں اللہ پاک نے انسانوں پر احسان عظیم فرمایاہے جسکی جتنی خوشی منائی جائے،جتنااللہ تعالیٰ کا شکراداکیاجائے کم ہے۔

ہمیں آپۖ کی تعلیمات پرعمل پیراہوکرلوگوں کیلئے آسانیاں پیداکرنے میں زندگی صرف کرنی چاہئے ۔آپۖ پتھرکھاکربھی لوگوں کے حق میں دُعافرمانا ہمارے لئے مشعل راہ ہے تاکہ ہم بھی ایک دوسرے کی غلطی کودرگزراورمعاف کرتے ہوئے بھائی چارے کی فضاقائم رکھیں اوراسطرح دلوں میں نفرتوں کی بجائے محبتیں پیداہوں۔آپۖ کی سیرت مبارکہ پرعمل پیراہوکردنیاسے دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔۔

امتیاز علی
چیئرپرسن(لاہور)
03154174470