لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید کی نماز جنازہ ادا، تدفین آج لاہور میں ہو گی

Funeral Prayer

Funeral Prayer

وہاڑی (جیوڈیسک) شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نماز جنازہ آبائی علاقے ماچھیوال میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ معروف عالم دین پیر مراد علی شاہ نے پڑھائی۔ جس میں گیر یژن کمانڈر بریگیڈئیر جواد احمد ذکا نے پاک فوج کی نمائندگی کی۔

آر پی او ملتان ادریس احمد، ضلعی چیئرمین پیر محی الدین چشتی سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

گیرژن کمانڈر بریگیڈئیر جواد احمد ذکا نے کہا کہ پوری قوم کو لیفٹیننٹ عبدالمعید کی شہادت پر فخر ہے۔ پاک فوج دہشت گردوں کا صفایا کر کے دم لے گی۔