نوجوان آئمہ مساجد و خطباء کے لیے ایک سالہ تربیت خطباء کورس میں شرکت کے لیے نئے داخلوں کا اعلان

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد : مجلس صوت الاسلام نے پورے پاکستان میں نوجوان آئمہ مساجد و خطباء کے لیے ایک سالہ تربیت خطباء کورس میں شرکت کے لیے نئے داخلوں کااعلان کر دیا ہے نئے داخلوں کے فارم 17 مئی سے 29 مئی تک کراچی، اسلام آباد، پشاور اورکوئٹہ کے سنٹروں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں کورس میں شریک تمام مکاتب فکرکے آئمہ ومساجد وخطباء کوماہانہ 6ہزارروپے سکالرشپ بھی دے جائے گی تفصیلات کے مطابق نوجوان علماء کی تنظیم مجلس صوت الاسلام پاکستان نے ملک کے چاربڑے شہروں میں تربیت خطباء کورس کے نئے داخلوں کااعلان کر دیا ہے۔

داخلوں کے حصول کے داخلہ فارم کی آخری تاریخ 29 مئی رکھی گئی ہے مجلس صوت الاسلام پاکستان کے چیئرمین مفتی ابوہریرہ محی الدین نے اعلان کیاہے کہ اس کورس میں تمام مسالک کے آئمہ مساجدوخطباء شرکت کرسکتے ہیں اس کورس کامقصدایسے نوجوان علماء وخطباء تیارکرناہے جو فرقہ واریت اورشدت پسندی کی بجائے اتحادویکجہتی اورمعاشرے کی ضرورتوں کے مطابق عوام کی رہنمائی کرسکیں اس ایک سالہ کورس میں فن خطابت کے بنیادی اصول وضوابط ،اسلوب اوردعوة وارشادکی تربیت ،اس کے علاوہ تقاریراورخطبات جمعہ کی تیاری اورمباحث کی تشکیل سمیت ملک کے نامورعلماء کرام ،دانشور،سکالرز نوجوان علماء کرام کو فن تقریرسمیت مختلف امورسکھاتے ہیں تربیت خطباء کورس میں شرکت کے خواہش مند طلباء کے لیے ملک میں چارسنٹرکراچی ،کوئٹہ ،پشاور اوراسلام آبادمیں قائم کیے گئے ہیں۔

کورس میں شرکاء کے لیے داخلہ فارم کے ساتھ دوعددتصاویر،شناختی کارڈ کی کاپی ،تعلیمی اسنادکی مصدقہ کاپیاں اورمتعلقہ مسجدمیں امامت سے متعلق تصدیق نامہ لازمی ہے اسی طرح امیدوارکی عمرچالیس سال سے کم نہ ہو اس کورس میں دوسونئے خطباء وآئمہ مساجدکوداخلہ دیاجائے گا داخلے زیادہ آنے کی صورت میں امتحان پاس کرنے اورقابلیت کی بنیادپرداخلہ دیاجائے گا مجلس صوت الاسلام پاکستان کے زیراہتمام اس وقت پورے ملک میں 2سونوجوان علماء کرام تربیت خطباء کورس کررہے ہیں جن کاامتحان 23مئی کوپورے ملک میں بیک وقت ہوگا واضح رہے کہ مجلس صوت الاسلام ملک کی واحدتنظیم ہے کہ جس کے زیراہتمام چارسوسے زائدمساجدمیں ایک ہی خطبہ دیاجاتاہے اورخطباء کو متعلقہ موضوع پرتقریرجمعہ کے دن سے دودن قبل موصول ہوجاتی ہے ۔