پریمیئر لیگ فٹبال، لائسسٹر سِٹی کی نیو کاسل کو شکست

Premier League Football

Premier League Football

لندن (جیوڈیسک) پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچ میں لائسسٹر سِٹی نے نیو کاسل کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں لائسسٹر سِٹی اور نیو کاسل کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا ، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا۔

لائسسٹر نے میچ کے 25 ویں منٹ میں شاندار گول اسکور کر کے برتری حاصل کر لی اس کے بعد دونوں ٹیموں نے میچ کے اختتام تک گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے شینجی واحد گول داغ کر نمایاں رہے ، لائسسٹر سٹی کی پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن ہے۔