پریمیئر لیگ فٹبال، مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

Premier League Football

Premier League Football

لندن (جیوڈیسک) پریمیئر لیگ فٹبال کے دلچسپ ایونٹ میں رواں ہفتے بھی ہوئے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ، مانچسٹر یونائیٹڈ اور سوانزی سٹی کی ٹیمیں جیت کا عزم لئے میدان میں اتریں، برطانیہ کے سٹار فٹبالر وین رونی کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کیخلاف دو ایک سے فتح سمیٹی ۔ فاتح ٹیم کے اینتھونی اور رونی نے ایک ایک گول داغا ۔

پریمیئر لیگ کے دوسرے میچ میں آرسنل اور نیو کاسل کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، آرسنل نے دلچسپ کھیل کے بعد نیو کاسل کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر دھول چٹائی۔

لیگ میں ہونے والے ایک اور اہم میچ میں مانچسٹر سِٹی اور واٹ فورڈ کی ٹیموں نے جیت کیلئے خوب پسینا بہایا۔

واٹ فورڈ نے کھیل کے 55 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے حریف پر پریشر ڈالا لیکن مانچسٹر سِٹی نے شاندار کم بیک کیا اور دوسرے ہاف میں یکے بعد دیگرے دو گولز اسکور کر کے میدان مار لیا ۔