پریمیئر لیگ فٹبال، ساؤتھ ایمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے

Premier League Football

Premier League Football

لندن (جیوڈیسک) پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچز میں ساؤتھ ایمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے ۔ انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں ساؤتھ ایمپٹن اور لیور پول کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا، لیورپول کھیل کے پہلے ہاف میں چھائی رہی اور حریف ٹیم کیخلاف دو گولز اسکور کر کے برتری حاصل کی۔

میچ کے دوسرے ہاف میں ساؤتھ ایمپٹن کی ٹیم نے زبردست کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے تین گولز داغ کر میچ میں شاندار فتح حاصل کر لی۔

ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے کامیابی حاصل کی۔