صدر ایردوان کا ٹرمپ کو ٹیلی فون، صدر بننے پر مبارک باد

President Erdogan

President Erdogan

ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون پر مبارک باد پیش کی ہے۔

صدارتی دفتر کے مطابق ، صدر ایردوان نے اس بات کی امید ظاہر کی کہ ترکی اور امریکہ کے تعلقات ماضی کی طرح مستقبل میں بھی فروغ حاصل کریں گے۔

صدر ایردوان نے اس بات چیت میں یہ بھی تذکرہ کیا کہ ٹرمپ کے صدارتی دور میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر عالمی مسائل کے حل میں اشتراک سازی میں اضافہ ہوگا۔