صدر گروپ آف الیکٹرانک میڈیا کا دورہ آسٹریا و یورپ

Group of Electronic Media

Group of Electronic Media

تحریر: ڈاکٹر تصور حسین مرزا
محمد الیا س شامی سینئر صحافی و صدر گروپ آف الیکٹرانک میڈیا سرائے عالمگیر گزشتہ روز اپنا دورہ یورپ اور آسٹریا مکمل کر کے وطن تشریف لا چکے ہیں یہ خبر گردش کرتے ہی ۔ علاقہ کی سیاسی، سماجی، رفاحی شخصیات اور صحافی برادری بھی ملاقات کرنے کے لئے محمد الیاس شامی سے انکی رہائش پر فرداً فرداً اور اجتماعی طور پر ملاقاتیں کرتیں رہیں ہیں۔ بندہ ناچیز نے بھی شرف ملاقات کر کے عوام الناس کے لئے کچھ معلومات حاصل کی ہیں تاکہ خاص و عام کو دورے کے مقاصد دورے کی معلومات گھر بیٹھے حاصل ہو سکے۔

سیئنر صحافی و کالم نویس محمد الیاس شامی صدر گروپ آف الیکٹرانک میڈیا کی نظر سے آسٹریا (ویانا)خوبصورت شہر ہے،لوگ پڑھے لکھے اور نظمو ضبط کے پابند ہیں۔موسیقی کے عاشق ،اور اپنے تاریخی ثقافت ،عمارات اور اقتدار کو سنبھال رکھنے والی قوم ہے۔انگریزی اور جرمن زبان بولنے والے لوگ ہیں۔لیٹریسی ریٹ سو فیصد ہے ، سڑکوں پارکوںاور باغوں کی کثرت،میڈیا آزاد ۔۔۔۔۔ مگر ۔۔۔قومی مفاد اور انسانی حقوق کا خیال رکھنے والہ۔پولیس روایتی نہیں عملاً عوام کی خدمت گار۔

w24 چینل ۔کی ڈائریکٹر نیوز۔ ڈیلی کرٹزویانا مئی اور دوسری کمپیوٹرز کے نمائدہ میڈیا گروپ۔Afraxa ریڈیو ٹی وی کا دورہ کیا۔محمد الیاس شامی نے پریس کلنب ویانا کا دورہ اور وزٹنگ بک پر اپنے تاثرات بھی قلم بند کیئے۔ویانا انٹر نیشنل یونیورسٹی میں مفاہمت اور عدل کے عنوان منعقدہ سیمینار میں شرکت بھی کی اورسٹواکیا کی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی آفیسر سوزانا کے ہمرہ سلواکیا کے دارالحکومت براسلاوا کی بھی سیر کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

Austria

Austria

اس موقع پر براسلاوا میں فریڈلی ٹیچر ، عبدالرحیم آف الجزائر نے خصوصی دعوت کا اہتمام کیا۔ایک سوال کا جواب دیتیے ہوئے محمد الیا س شامی سینئر صحافی و صدر گروپ آف الیکٹرانک میڈیا سرائے عالمگیر نے کہا۔ آسٹریا اور خاص طور پر یورپ کے ماحول ، تاریخ اور کلچر کا مطالعہ اور سیر و تفریح کے لیا گیا تھا اور میری خوش قسمتی ہے کہ وہاں سول سوسائٹی اور نظام کو سمجھا اور سیکھا۔ وہاں کا موحول ، نظم و ضبط ، قانون کی حکمرانی ، حقوق کی فراہمی نے متاثر کیا۔

انہوں نے مزید کہا میرا پاکستان واپس آنا اس بات کی دلیل ہے کہ میں اپنے ملک کے باسیوں کو سیاست کے بغیر صحافت کے پلیٹ فارم سے وہ سب کچھ جو یورپ اور ترقی یافتہ قوموں کا مقدر ہے اپنے ملک کے شہریوں کو دلوانے کے لئے کوشش کرتا رہوں گا۔
ویزہ کے سوال پر محمد الیا س شامی سینئر صحافی و صدر گروپ آف الیکٹرانک میڈیا سرائے عالمگیر نے بتایا کہ جب میں نے ایمبسی میں ویزا کے لئے اپلائی کیا تو میری مالی پوزیشن اور سماجی حثیت کو دیکھا گیا اور دوران انٹرویو سوالات کا موضوع بنایا گیا۔ اور مجھ سے طویل انٹرویو لیا گیا۔یہ سب میرے اصل کاغزات جمع کروانے کے بعد ہوا۔

کامیاب دورے کے بعد عوام کے نام پیغام کے سوال پر محمد الیا س شامی سینئر صحافی و صدر گروپ آف الیکٹرانک میڈیا سرائے عالمگیر نے کہا ہم دنیا کے کسی بھی ملک جھوٹ بول کر اپنا امیج خراب نہ کریں۔ جعلی اور جھوٹے کاغزات کا سہارا نہ لیں۔

اپنے اصل کاغزات کے ساتھ سچ بول کر اپنے ملک کا صحیح خاکہ پیش کریں تو کوئی وجہ ہی نہیں کہ اسلامی جموریہ پاکستان اور پاکستانی عوام کو دنیا عزت کی نگاہ سے نہ دیکھے۔ اگر یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں جاکر ہم پاکستانی جو محنت کرتے ہیں اگر اپنے ملک میں وہ محنت کریں تو اسلامی جموریہ پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو سکتا ہے۔

Dr Tasawar Hussain Mirza

Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر: ڈاکٹر تصور حسین مرزا