صدر مملکت نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دیدی

Jawad S Khawaja

Jawad S Khawaja

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس جواد ایس خواجہ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین نے چیف جسٹس ناصر الملک کی 16 اگست کو ریٹائرمنٹ کے بعد جسٹس جوادایس خواجہ کی چیف جسٹس آف پاکستان تقرری کی منظوری دیدی ہے۔

صدر مملکت نے لا اینڈ جسٹس اینڈ ہیومن ڈویژن کی سمری کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی جس کے بعد جسٹس جواد ایس خواجہ 17 اگست سے چیف جسٹس پاکستان کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔