صدر ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پر حملہ میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار، اسلحہ برآمد

Security Forces Operation

Security Forces Operation

حب (جیوڈیسک) سیکورٹی فورسز نے حساس اداروں کی رپورٹ پر حب کے علاقہ رمضان گوٹھ میں آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

سیکورٹی فورس کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد 24 مئی کو حب بازار میں صدر ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پر بم حملے اور حب میں دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہے ہیں۔

گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کیا گیا دوسری جانب کوئٹہ کے سریاب روڈ پر بھی ایف سی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم رکن کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، دہشت گردوں سے تحقیقات جاری ہے۔