آزاد جموں و کشمیر صدر مسعود خان کا پاکستانی کمیونٹی فورم سے خطاب

ویانا (اکرم باجوہ) آزاد جموں و کشمیر صدر سردار مسعود خان ویانا کے چار روزہ دورہ کے دوران انٹرنیشنل پیس کانفرنس ویانا اور اکنامک انٹرنیشنل سمینار میں شرکت کے علاوہ پاکستان سفارت خانہ ویانا کا وزٹ 31 مئی کی دوپہر کیا اور سفارتخانہ ویانا میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے عہدیداران اور کشمیری کمیونٹی سے خصوصی ملاقات کی ۔اس سے پہلے سردار مسعود خان سفارت خانہ ویانا پہنچے تو سفیر پاکستان محترمہ عائشہ ریاض نے اپنے سٹاف ہیڈ چانسری التمش وزیر خان ،فسٹ سیکرٹری جواد احمد،قونصلر کمیونٹی افیئر سہیل افضل اور دیگر افسران کے ساتھ اُن کا پرتپاک استقبال کیا اور سفارتخانہ ویانا میں خوش آمدید کہا ۔ صدر سردار مسعود خان سے پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریاکے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے کمیونٹی فورم اور کشمیری کمیونٹی کا تعارف کرایا اور صدر آزاد جموں و کشمیر کو ویانا میں خوش آمدید کہا ۔پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریاکے صدر ندیم خان ،سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشد باجوہ ،نائب صدر حاجی ملک امین اعوان، سہیل اصغر باجوہ ،فنانس سیکرٹری محمدانور ،مجلس شوریٰ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان،وائس چیرمین حاجی ملک خلیل اعوان،وائس آف ویانا کے مدیر اعلیٰ حاجی نعیم خان ،کشمیر کلچر آسٹریا کے صد رحاجی چوہدری عبدالرشید مخلص،جنرل سیکرٹری منصوری مجاہد،ایڈوکیٹ حاجی مسعودخان،معروف شاعر و کالم نگار پروفیسر مسرت شوکت اعوان، حاجی بابر فہیم خان ، زیشان بٹ اور ہارون چوہدری،اشتیاق احمد اور پاک ایشیاء کلچر آسٹریا کے چیرمین حاجی قاسم علی و دیگر ملاقات کرنے والواں میں شامل تھے۔ صدرآزاد جموں و کشمیرسردار مسعود خان نے سفیر پاکستان محترمہ عائشہ ریاض کا اور سفارت خانہ کے سٹاف کا چار روزہ دورہ کے دوران بھر پور تعاون کرنے کا شکریہ ادا کیا اور خصوصاََآفسر راٹھور کا جنہوں نے پیس کانفرنس اور مختلف سمینار منعقد کرانے میں اہم کردار ادا کیا سردار مسعود خان نے حاضرین شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا قیمتی وقت نکال کر پاکستا ن اور کشمیر کے لیے آج جمع ہوئے اور آپ کی باتیں سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے میں دنیا بھر میں گیا ہوں امریکہ یورپ اور یہاں مختلف شہروں میں گیا ہوں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی بہت خوشحال ہے جو بڑی محنت سے کام کرتے ہیں اور اُس کے علاوہ ان کا سیاسی کردار بھی ہے ۔ان کے پاس معاشی اور خوشحالی کے بعد اب مقامی سیاسی پارٹیوں میں کام کررہے ہیں معاشی خوشحالی کے ساتھ اُنہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور یہ بہت اچھی صورت حال ہے ۔آپ اپنے کاموں میں مصروف ہونے کے ساتھ آپ کا جذبہ کشمیر کے لیے قابل دید ہے اور آپ اس کام کو جاری رکھتے ہوئے آگے بڑھیں اور آپ مقبوضہ کشمیر میں جوانڈیا کی ظلم و بربریت کر رہا ہے اُس کے خالف اپنی جہدوجہد جاری رکھیں ۔اُنہوں نے مذید کہا کہ میں دنیا میں جس ملک میں بھی گیاہوں تارکین وطن پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی میں اتحاد کا فقدان ہے اور کمیونٹی مختلف دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے اور میں آپ سے اپیل کرتا ہوں آپ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں آپ جتنے بھی مضبوط ہونگے پاکستان اور کشمیر اُتنا ہی مضبوط ہوگا ۔میں بہت خوش ہوں کہ آپ کشمیر کے لیے کام کر رہے ہیں اور کشمیر کا پرچم بڑی مضبوطی سے اپنے ہاتھوں میں تھاما ہوا ہے اور ہم مقبوضہ کشمیر اور آزاد جموں و کشمیر کے لوگ آپ کے بہت ممنوں ہیں ۔آسٹریا یورپ کے درمیان میں ہے آپ بہتر طریقہ سے بین الاقوامی رائے عامہ کے ساتھ رابطہ رکھیں اور جہاں موقع ملے دفتر خارجہ ،صدر ہاوس اور دوسرئے سرکاری دفاتر میں اور یڈیا کے زریعے کشمیر کا پیغام پہنچائیں اور ہندوستان کی کشمیر میں ظلم و بربریت کی داستانیں سنائیں 2016 سے لیکر سینکڑوں لوگوں کو شہید کر دیا گیا ہے اور عورتوں کی بے حرمتی اور اور انسانی حقوق کی پامالی مسلسل جاری ہے ۔انڈیا نے پاکستان کے خلاف تین جنگیں چھیڑی ہوئی ہیں ایک مقبوضہ کشمیر میں دوسری کنٹرول آف لائن پر جہاں ہمارئے سولین مارئے جاتے ہیں تیسری فاکسی وار درپردہ جنگ پاکستان کے خلاف شروع ہے جس میں فاٹا،بلوچستان،کراچی اور دوسرئے شہرشامل ہیں۔انڈیا خود ظلم کرتا ہے اور دنیا میں خود کو مظلوم بنا کر ہیش کرتا ہے انڈیا کشمیریوں کی آواز دبانے لے لیے ہر ہربہ استعمال کرتا ہے ۔کشمیریوں کی اپنی آواز بلند کرنے میں اتنی ہمت نہیں ہے جتنی پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر اور آپ تارکین وطن کے پاس ہے ۔آپ جو مرضی کریں مگر پاکستان کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں اگر پاکستان معاشی اور دفائی اور سیاسی مضبوط ہوگا تو مسئلہ کشمیر بھی اُتنا ہی مضبوط ہوگا اور ہمارا موثر وکیل بین الاقوامی برادی کے ساتھ رابطہ کے لیے وہ پاکستان ہے ۔اُنہوں نے مذید کہا کہ آسٹریا میں میری ملاقات تھینک ٹینک سے ملاقات ہوئی اور میں نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جس کی آبادی دو سو ساٹھ ملین ہے اور اُسکی ایک سو تیس ملین آبادی تیس سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔آپ لوگ کشمیر میں آئیں اور وہاں کی تعمیروترقی دیکھیں ہم سڑکوں کا جال بچھا رہے ہیں ہم نے پاکستان کے ساتھ رابطے مضبوط کرنے کے لیے آبی زخائر اور تعلیم،صحت اورسیروسیاحت کو صنعت کا درجہ دیا ہے جہاں لاکھوں لوگ آتے ہیں اُن کے لیے بہترین ہوٹل تعمیر ہورہے ہیں ہم پاکستان کے ساتھ مل کر ایک سیروسیاحت کی ایک راہداری بھی بنا رہے ہیں جو دو سو کلومیٹر لمبی سڑک ہے جو لائن آف کنٹرول سے دور ہوگی اور خوبصورت مقامات چوٹیاں سے گزرئے گی ہم چاہتے ہیں کہ جو وہاں کے معدنی زخائر قیمتی پتھر اُس صنعت کو فروغ دیا جائے ٹیلی کمیونی کیشن 4جی جلد لا رہے ہیں ہم نے پاکستان سے بات کرکے کشمیر کوبھی اقتصادی راہداری کا حصہ بنا دیا ہے اور چار منصوبے اس وقت زیر تکمیل ہیں اور میر پور کے قریب ایک مقام پر ایک بہت بڑی انڈسٹریل زون بن رہی ہے اور اقتصادی راہداری میں 9 زون ہیں اور ایک زون آزاد جموں و کشمیر کے لیے ہیں جس سے کشمیر میں خوشحالی آئے گی۔صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے حاضرین شرکاء کے کشمیر کے حوالہ سے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK

EMBASSY VIENNA AJK