صدر اوباما کینیا کے دورے میں اپنی دادی سے ملیں گے

Obama meet Grandmother

Obama meet Grandmother

واشنگٹن (جیوڈیسک) افریقی ملک کینیا اس ہفتے کے آخر میں ہونے والے اوباما کے تاریخی دورے کے لیے پرجوش تیاری کر رہا ہے۔

بطور امریکی صدر باراک اوباما کا اپنے والد کے آبائی ملک کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔ سب سے زیادہ جوش صدر اوباما کے آبائی گاؤں کوگےلو میں ہے۔

جہاں آج بھی باراک اوباما کی سوتیلی دادی رہتی ہیں۔ کينيا کے لوگ امریکی صدر اوباما کے دورے ميں اپنی سوتيلی دادی سے ملاقات کے منتظر ہیں۔