صدر اوباما نے نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے اختیارات میں کمی کی منظوری دیدی

National Security Agency

National Security Agency

واشنگٹن (جیوڈیسک) نئے قانون کو یو ایس اے فریڈم ایکٹ کا نام دیا گیا ہے۔ فریڈم ایکٹ کے تحت فون کالز کا ذخیرہ رکھنے کا اختیار این ایس اے کی جگہ ٹیلی کام اداروں کو ہو گا لیکن حکومت کو ٹیلی کام اداروں کا ریکارڈ چیک کرنے کی اجازت ہو گی۔

ایک وقت تھا جب این ایس اے کی جانب سے ٹیلی فون ریکارڈ اکٹھا کرنے کا پروگرام خفیہ تھا لیکن دو برس پہلے ادارے کے کنٹریکٹر ایڈورڈ سنوڈن نے یہ راز افشا کیا۔

یہ متنازعہ قانون گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے حملے کے بعد نافذ کیا گیا تھا۔