گرفتار را ایجنٹ کو میڈیا پر لا کر دو مسلمان ملکوں کو آپس میں لڑانے کی سازش کی گئی، راجہ ناصر عباس

Bhit Shah Protest

Bhit Shah Protest

بھٹ شاہ : تفصیلات کے مطابق،، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تحت بھٹ شاہ ملاکھڑا گرائونڈ میں بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ہزاروں مرد اور عوتوں نے شرکت کی اس موقع پر کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وادی مہران لطیف کی دھرتی ہے جس سے پورے خطے میں محبت ، امن اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔

ہم مسلمانوں کی وحدت پر یقین رکھتے ہیں اسلام دشمن عناصر مسلمانوں کو تقسیم کر کے نفرت کے زریعے مسلمانوں کو نہیں بلکہ اسلام کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ملک میں فتنے الائنس بنا کر ٹرینگ کیمپ اور لشکر بنائے گئے جنہوں نے پاکستان میں شیعہ لوگوں کا قتل کیا جبکہ الٹا ان پر ہی کفر کے فتوے دیے، ہم ان ظالموں کے مقابلے میں گھرو ںمیں نہیں چھپے بلکہ ان کے مقابلوں میں اتھ کھڑے ہوئے۔

امریکہ، اسرائیل اور آل سعود نے ملک میں دہشتگردوں کو عالمی سازش کے تحت مزہبی ، سیاسی ، معاشی اور سماجی طور پر مظبوط کیا ہے جو اب ہمیں بسوں سے اتار کر مار رہیں ہیں اور مسجدوں امام بارگاہوں پر بم حملے کر رہے ہیں پر ہم نے نا تو فوج پر حملے کیے اور نا ہی مسجدوں پر راولپنٹی میں جب اہلسنت بھائیوں سے الائنس بنا تو عمل میں آیا تو ملک دشمن عناصروں نے سازش کر کے شیعہ سنی کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی، جبکہ ہماری عزاداری کو بھی محدود کرنے کی کوشش کی ملک کے ریاستی اداروں میں بیٹھی کالی بھیڑوں کو شکست دینے کے لیے ہم نے پہلا کام مسلمان کو آپس میں اکٹھا کرنا شروع کیا ہے جو کہ ظالموں کے مقابلے میں مظلوموں کی ترجمانی اور حقوق کی جنگ لڑیگ۔

، ظالم چاہے کسی بھی قوم ، مزہب یا کسی بھی لباس میں ہو ہم اس کیم خلاف ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی صدر کو پاکستان بلا کر پہلے سے گرفتار را کے ایجنڈ کو منظر عام پر لا کر دو مسلمان ملکوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی ہے ملک میں کبھی بھی امریکہ، برطانیہ ، روس اور سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک کے حکمران کی پاکستان آمد پر اس طرح کا ہنگامہ برپا نہیں کیا گیا جب کہ ملکی میڈیا نے بھی کبھی ان حکمرانوں کے خلاف بولنے کی جرت نہیں کی یے آل سعود کی رقم کا اثر ہے ، ملک میں سی آئی اے ، موساد اور را کے ایجنٹوں کا قبضہ ہے جس کو ہم عوام کی طاقت کے زریعے ختم کراینگے۔

ہم ملک میں موجود ظالم جنرل، جج ، حکمران اور ظالم ملائوں کے دشمن ہیں اور ان کے بنائے ہوئے ظالم الائنس کو مظلوموں کو اکٹھاکر کے ختم کرینگے، دنیا میں دو بلاک ہیں ایک اینٹی امریکہ، جس میں ایران ، شام، لبنان، اور فلسطین ہے جبکہ دوسرے بلاک میں امریکہ ، برطانیہ، اسرائیم اور خلیجی ممالک سمیت پاکستان بھی مزکورہ بلاک میں شامل ہے، ایک طرف تو اسلام کے دشمن ہیں تو دوسری جانب پاکستانی حکمران آل سعود کی خوشنودی کی خاطر مسلمان ملکوں کے خلاف کھڑا ہے۔

پاکستان کا میڈیا کیوں مظلوموں کی خبر نشر نہیں کرتا، ہالا کے مخدوم خاندان نے خود کو حاکم اور عوام کو نوکر سمجھتے ہیں یے لوگ سیاسی یزید ہیں اور کہتے ہیں کہ زوالفقار علی بھٹو نے ملک کی عوام کو جمہوریت دی اور ان لوگوں نے علائقے میں منتخب ہو کر عوام کے حقوق غضب کیے اور ان کے بچوں کے مستقبل کو تباہ و برباد کرتے ہوئے ان سے صحت، تعلیم، اور دیگر بنیادی حقوق سے محروم کرکے حسلقے کی عوام کی ترقی کے لیے ملنے والی رقم کو لوٹ مار کرکے خود عیاشیاں کرنے کو جمہوریت کہتے ہیں۔

اس موقع پر ان کے علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ مقصود ڈومکی، علامہ مختیار امامی سمیت دیگر رہنمائوں نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔