صدر وزیراعظم وزیراعلیٰ اور وفاق وزراء کو اسی طرح ہر ماہ فیصل آباد آنا چاہیے۔ طاہر جمیل

Tahir Jameel

Tahir Jameel

فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما اور انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حافظ طاہر جمیل میاں نے صدر مملکت ممنون حسین کے دورہ فیصل آباد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر’ وزیراعظم’ وزیراعلیٰ اور وفاق وزراء کو اسی طرح ہر ماہ فیصل آباد آنا چاہیے۔

یہاں تاجر برادری’ وکلائ’ سول سوسائٹی اور بیوروکریسی سمیت پولیس افسران واہلکاروں سے ملاقاتیں کر کے ان کے مسائل معلوم کرنے چاہیں۔ اگر حکمران اپنا یہ وطیرہ بنا لیں تو یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ کوئی دھرنا گروپ یا ڈانس پارٹی حکومتی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ وی آئی پی یا وی آئی پیز کی موومنٹ کے باعث عوام کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تاہم اس مسائلہ کا ایک بہترین حل موجود ہے کہ اس قسم کی موومنٹ کیلئے ایک الگ روٹ مختص کر دیا جائے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

حافظ طاہر جمیل میاں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی ہر طبقہ کیلئے انتہائی اطمینان بخش ہے کیونکہ میاں محمد نواز شریف اور میاں شہباز شریف عوامی توقعات کے مطابق اقدامات کر رہے ہیں اور ملک ہر قسم کے بحرانوں سے بدتریج باہر نکل رہا ہے۔ بہت جلد قوم کو بڑی بڑی خوشخبریاں ملیں گی جس کے بعد ملک مسائل فری بن جائے گا۔