صدر اور وزیراعظم کا فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال پر اظہارِ افسوس

Nawaz Sharif Mamnoon Hussain

Nawaz Sharif Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے ممتاز ادیبہ فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

اپنے پیغام میں صدرمملکت نے کہا کہ فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال سے ملک ایک ممتاز ادیبہ سے محروم ہو گیا، اردو نثر اور ڈرامے کے لیے فاطمہ ثریا بجیا کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔

وزیراعظم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ فاطمہ ثریا بجیا کے انتقال سے ادبی حلقوں میں ایک خلا پیدا ہو گیا جسے پر کرنا مشکل ہوگا، انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔