صدر پی ٹی آئی ضلع کورنگی فہیم خان، حاجی محمد الیاس اعوان اور کمال الدین نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

 Qaisar Khan Saheed T20 Fnal

Qaisar Khan Saheed T20 Fnal

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ضلع کورنگی شا ہ فیصل کالونی یونین کمیٹی 8 اور 9 کے زیر اہتمام کھیلے جانے والا دوسرا قیصر خان شہید T20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اصغر اسپورٹس نے کوہاٹ شاہین کرکٹ کلب کو شکست دیکر اپنے نام کرلیا دوران کھیل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اصغر اسپورٹس نے مقررہ 20اوورز میں 212رنز اسکور کئے فرحت 78اور کامران 52رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کوہاٹ شاہین کی جانب سے میر افضل نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں کوہاٹ شاہین کی پوری ٹیم 17ویں اوورز میں آئوٹ ہوئی راحیل نے 5جبکہ فرحت نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا ئی۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصار ضلع کورنگی کے صدر فہیم خان ،چیئر اُسامہ اسپورٹس حاجی محمد الیاس اعوان ،وائس چیئر مین آغا کمال الدین نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیم کئے ۔اس موقع پر آغا موبائل سٹی کے مالک آغا کمال الدین کی جانب سے کھلاڑیوں میں موبائل تقسیم کئے گئے انہوں نے ونر ٹیم کو 30اور رنر ٹیم کو 20ہزار روپے کیش انعام بھی دیئے جبکہ اُسامہ اسپورٹس کے چیئر مین حاجی محمد الیاس اعوان نے بھی کھلاڑیوں میں کیش انعام تقسیم کئے تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری عابد جیلانی ،سنیئر نائب صدر کورنگی کاشف بٹ ،جوائنٹ سیکریٹری عتیق الرحمن ،کونسلرطارق محمود ،پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما خالد عمران ،سیکریٹری اسپورٹس کراچی خالد خان کے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنان اور شائقین کرکٹ موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف
شاہ فیصل کالونی کراچی
مورخہ 3اپریل2017ء