صدر مملکت نے اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں متعدد شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا

Awards Ceremony

Awards Ceremony

اسلام آباد (جیوڈیسک) مختلف شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی خدمات کے اعتراف میں یوم پاکستان پر ایوان صدر میں تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

صدر مملکت ممنون حسین نے نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں کو ایوارڈز سے نوازا۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔

نمایاں خدمات پر پاک فوج کے 36 افسروں کو ہلال امتیاز ملٹری عطاء کیا گیا۔ ہلال امتیاز ملٹری پانے والوں میں ایئر مارشل محمد اقبال، لیفٹیننٹ جنرل آصف ممتاز سکھیرا، لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن، لیفٹیننٹ جنرل قاضی محمد اکرام، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اور دیگر شامل ہیں۔

مادر وطن پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج کے دس شہداء کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور لیفٹیننٹ کرنل افتخار احمد جمیل بھی شامل تھے۔

ایوارڈز شہداء کے ورثاء نے وصول کئے۔ متعدد غیرملکی شخصیات کو بھی نمایاں خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈز عطا کئے گئے۔