صدر ٹرمپ نے ایف بی آئی کے خلاف ری پبلیکن میمو کانگرس کو بھیج دیا

Donald Trump

Donald Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے خلاف ری پبلیکن میمو کانگرس کو بھیج دیا۔ میمو میں ایف بی آئی کےخلاف اختیارات سے تجاوز کے الزمات ہیں۔

میمو جاری کرنے کی منظوری صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی تھی۔ میمو میں امریکی انتخابات کے دوران ایف بی آئی پر ٹرمپ کے خلاف جانبداری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

میمو میں کہا گیا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران ٹرمپ ٹیم کے خلاف ڈوزئر بھیجنے والے برطانوی جاسوس کا خاص کردار ہے۔

اس جاسوس کو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ڈوزئیر کے بدلے رقم فراہم کی گئی تھی۔ ان الزامات کی تحقیقات محکمہ انصاف کرے گا۔