چینی صدر کا دورہ برطانیہ، الزبتھ دوئم سے ملاقات

Chinese President, United Kingdom Visit

Chinese President, United Kingdom Visit

لندن (جیوڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ آج کل برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملکہ کے علاوہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن سمیت شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے لیے یہ سال بہت اہم ہے اور صدر جی پنگ کا دورہ اس سلسلے کا ایک اہم لمحہ ہے۔

ملک برطانیہ نے کہا کہ امید ہے آئندہ سالوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جبکہ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور سیاسی رہنماؤں سمیت 170 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔