صدر نے جسٹس ظہور احمد شاہوانی کو وفاقی شرعی عدالت کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس ظہور احمد شاہوانی کو وفاقی شرعی عدالت کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی 16 مئی یا اس سے قبل جسٹس ظہور احمد شاہوانی سے قائم مقام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کا خلف لیں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس ریاض احمد خان 16 مئی سے ترکی کے دورے پر جارہے ہیں۔