امریکی صدارتی انتخابات کے خواہشمند کے دفتر سے ملاسفوف کپڑے دھونے کا پاؤڈر نکلا

Marco Rubio

Marco Rubio

واشنگٹن (جیوڈیسک) صدارتی انتخابات کے ری پبلکن خواہشمند مارکو روبیو کے انتخابی دفتر سے ملنے والا مشتبہ سفید سفوف کپڑے دھونے والا پاؤڈر تھا، حکام نے عمارت کو کلیئر قرار دیدیا۔

واشنگٹن میں مارکو روبیو کے کمپین ہیڈ کواٹر کو سفید پاؤڈر سے بھرا مشتبہ لفافہ ملنے کے بعد خالی کرا دیا گیا تھا۔ ایمرجنسی حکام نے سرچ آپریشن کے بعد عمارت کو کلیئر قرار دے دیا۔

دفتر سے ملنے والا مشتبہ سفید سفوفکپڑے دھونے والا پاؤڈر تھا، مارکو روبیو خود انتخابی مہم کے سلسلے میں آبائی ریاست فلوریڈا میں ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایمرجنسی اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دفتر کا تمام عملہ محفوظ ہے،دفترکےباہرسےملنےوالاپاؤڈرنقصان دہ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہیوسٹن میں بھی مارکو روبیو کے انتخابی دفتر سے مشتبہ پیکٹ ملا تھا جو بعد میں غیر مہلک ثابت ہوا۔