پریس کلب جہلم کے الیکشن 28 فروری کو ہوں گئے، سرپرست اعلیٰ پریس کلب جہلم رجسٹرڈ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (حسن ڈار) پریس کلب (ر) جہلم کی الیکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر تصور حسین مرزا مقامی آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈاکٹر تصور حسین مر زا،ظفر محمود ڈار، حکیم عبید الرحمٰن قریشی، راجہ سہیل کیانی، ڈاکٹر راشد قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریس کلب (ر) جہلم کے سالانہ الیکشن 28فروی2018 کو منعقد ہوں گے جب کہ کاغذات نامذدگی 25فروری 2018تک وصول کئے جائیگے ووٹر لسٹ 26فروری 2018کو جاری کر دی جائے گی الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند درج بالا شیڈول کے مطابق اپنے کاغزات الیکشن کمیٹی کے پاس جمع کروا دیں۔