پریس کلب کے باہر صحافیوں پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں، عنایت اللہ فاروقی

Karachi

Karachi

کراچی : مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم صدیق شیرازی، ناظم عمومی انور علی صدیقی، ناظم اطلاعات عنایت اللہ فاروقی ودیگر نے لاہور خودکش حملے اور کراچی پریس کلب کے باہر صحافیوں پر تشدد اور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

دہشت گرد اپنی مذموم کاروائیوں کے ذریعے قومی حوصلے کو نقصان پہچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور قومیت نہیں وہ انسانیت کے دشمن ہیں حکومت انسانیت کے دشمنوں سے آہنی ہاتھ کے ذریعے نمٹے، گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے باہر صحافی بھائیوں پر تشدد کیا گیا جس پر جتنا بھی افسوس کیاجائے کم ہے۔

صحافی برادری نے ہمیشہ ملک کو مسائل سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ہر دور میں مشکل سے مشکل حالات میں صحافی بھائی قوم کو حقائق سے آگاہ رکھنے کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں ، حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے اور کراچی پریس کلب میں صحافیوں پر تشدد میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرکے انہیں سزا دی جائے۔انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے جسے امریکا میں نہ کردہ گناہوں کی سزاد دی جارہی ہے ، حکمران عافیہ کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی
سیکریٹری اطلا عات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795
ای میل inayatf26@gmail.com: