پریس کلب مصطفی آباد للیانی کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، عمران سلفی

مصطفی آباد/للیانی : پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں: محمد عمران سلفی صدر پریس کلب، تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی نے عید کے موقع پر اپنے ایک بیان میں تمام اہل اسلام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عید خوشی کا تہوار ہے۔

اس اس موقع پر غریب اور ضرورت مند لوگوں کو نہ بھولیں جبکہ ہمیں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے جنہوں نے قوم کی خاطر قربانی دے کر اس قوم کو نئی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

Eid Mubarak

Eid Mubarak