مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 17/12/2016

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کے سالانہ الیکشن 25 دسمبر کو ہوں گے، 18 دسمبر کو کاغذات جمع،19 دسمبر کو واپسی 20 دسمبر کو جانچ پڑتال، 21 دسمبر کو حتمی لسٹ آویزاں اور نشانات الاٹ کئے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) کے سالانہ الیکشن 2017 کا شیڈول جاری کر دیا گیا،باہمی مشاورت کے بعد چوہدری منظور احمد کو الیکشن کمشنراور رانا توقیر احمد کو اسسٹنٹ الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا، الیکشن کمشنر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18دسمبر کو کاغذات جمع،19دسمبر کو واپسی 20دسمبر کو جانچ پڑتال،21دسمبر کو حتمی لسٹ آویزاں اور نشانات الاٹ کئے جائیں گے جبکہ الیکشن 25دسمبر کو ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ 21دسمبر کو حتمی لسٹ آویزاں کر دی جائے گی، جس کے بعد25دسمبر کو تمام ووٹر حضرات اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ کاسٹ کریں گے، کسی بھی امیدوار کو نہ تو ووٹ مانگنے کی اجازت ہو گی اور نہ ہی کسی کی کردار کشی کی اجازت ہو گی، تاکہ صحافی برادری اپنے دل کی آواز پر اپنا ووٹ کاسٹ کریں اوراہل صحافیوں کو منتخب کریں،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) آرمی پبلک سکول کے بچوں نے شہادت پیش کرکے پوری قوم کو یکجا کر دیا ہے، دو سال گزرنے کے باوجود ان کا دکھ آج بھی تازہ ہے، ہم دہشت گردوں و سماج دشمن عناصر کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف صف ارا ہے، دہشت گرد پاکستان قوم کے حوصلے پست نہ تو کر سکے ہیں اور نہ ہی کر سکیں گے، پاک فوج اور پاکستانی قومی نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، بچے پاکستان کا مستقبل ہیں ہم سیسہ پلائی دیواربن کر ان کی حفاظت کریں گے، زندہ قومیں اپنے وطن عزیر اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے اور قصور پولیس ان شہداء کو سلام پیش کرتی ہے ،ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے شہدا آرمی پبلک سکول کے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پرنسل ڈگری کالج مصطفی آباد خالد شریف ودیگر مقررین نے کہا کہ اے پی ایس پشاور کے معصوم بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہماری قوم کا بچہ بچہ دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے اور جس قوم کے بچوں کا یہ جذبہ ہے توپھر کوئی بھی شر پسند شکست نہیں دے سکتا،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

Speech

Speech

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں تعینات شریف کانسٹیبل نے رشوت کا بازا ر گرم کر دیا، لائسنس برانچ میں نواحی دیہات سے آنے والے سائلین سے مختلف حیلو ں بہانوں سے رشوت کی وصولی کا سلسلہ جاری ، اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس برانچ قصور میں مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات سے آنے والے سائلین کو کانسٹیبل شریف نے دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا، لائسنس برانچ میں آنے والے سادہ لوح سائلین سے مختلف حیلوں بہانوں سے رشوت وصول کرنا معمول بنا لیا ہے، رشوت نہ دینے والے سائلین کے کام میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ ڈال کر رشوت وصول کرنے کا سبب بنوا لیتا ہے اور وقتی طور پر پریشان ہونے والے سائلین سے منہ مانگی رقم وصول کرکے ان کا لائسنس بنوا دیتا ہے، اہل علاقہ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے کرپٹ کانسٹیبل شریف اور اس کی کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126