لیہ کی خبریں 20/4/2016

Press Club Tarnol Taxila

Press Club Tarnol Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) ترنول پریس کلب کے اتخابات ،محمد اسحاق عباسی صدر، وسیم الرحمان بھٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، القلم گروپ کا پورا پینل کامیاب قرار پایا،تفصیلات کے مطابق ترنول پریس کلب کے انتخابات مکمل ہوگئے تین رکنی الیکشن بورڈ اظہر حسین قاضی ، راجہ ارم شہزاد اور رفعت علی قیصر کے زیر نگرانی الیکشن منعقد ہوئے ، ترنول پریس کلب کے چھیالیس ا راکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ، الیکشن بورڈ کے مرتب کردہ نتائج کے مطابق القلم گروپ نے میدان مار لیا۔

اسحاق عباسی نے 28 ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مدمقابل صدر کے امیدوار سردار ممتاز عباسی نے کل 18 ووٹ حاصل کئے ، اس طرح اسحاق عباسی 10 ووٹوں کی برتری کے ساتھ ترنول پریس کلب کے صدر منتخب ہوگئے ، جنرل سیکرٹری کے الیکشن میں وسیم الرحمان بھٹی نے اپنے مدمقابل امیدوار حاجی محمد سلیم کو بارہ ووٹوں سے شکست دیکر میدان مار لیا ، اسی طرح القلم گروپ سے تعلق رکھنے والے سینیئر نائب صدر لیاقت مغل ،وحید احمد کمال سیکرٹری مالیات،اور ایڈیشنل سیکرٹری شوکت محمود نے مذکورہ عہدوں پر کامیابی حاصل کی ، القلم گروپ کی خاتون امیدواررافعہ صغیر نائب صدر جبکہ سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر وحید منہاس اور سیکرٹری اطلاعات کے عہدے پر قاضی راشدپہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے تھے۔

الیکشن انتہائی پر امن ماحول میں منعقد ہوئے ،کامیابی کے بعد صدر ترنول پریس کلب اسحاق عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوئی دقیقہ فرد گزاشت نہیںکریں گے، ادہر شکست سے دوچار ہونے والے صدر کے امیدوار سردار ممتاز عباسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافیوں کے وسیع تر مفاد میں ملکر کام کریں گے اور ترنول پریس کلب کو مثالی پریس کلب بنائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ صحافیوں کے خلاف اٹھنے والی ہر زبان کو بند کر کے دم لیں گے ،کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ صحافیوں کے خلاف نازیبا ززبان استعمال کرے ،اتحاد اور اتفاق سے صحافیوں کے وقار کے لئے جدوجہد کریں گے ، اس موقع پر امیدورا برائے چئیرمین یو سی 48 سرائے خربوزہ راجہ محمد جان بھی موجود تھے،