مرکزی خانقاہوں کے سجادہ نشینوں کی پرہجوم پریس کانفرنس

Press Conference

Press Conference

لاہور : آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف کے سجادہ نشین اور انٹرنیشنل مشائخ کونسل کے سر براہ پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نقشبندی نے کہا کہ وطن عزیز کی سالمیت، تحفظ ، ضرب ِ عضب کی حمایت اور عوام میں حُب الوطنی کا جذبہ اُجاگر کر نے کے لیے موجودہ حالات میں مشائخ عظام کو اپنی خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری کو ادا کرنا ہو گا اور موجودہ حالات میں اہلسنت و جماعت کا اتحاد بھی اشد ضروری ہے۔

انٹرنیشنل مشائخ کونسل کے پلیٹ فارم سے ہزاروں مشائخ عظام اور علماء کرام موجودہ حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ بر طانوی سامراج کی گود میں بیٹھنے والے الطاف حسین جیسے غدار ِ وطن کو وطن واپس لا کر پھانسی دی جائے اور ایم کیو ایم ایسی دہشت گرد و ملک دشمن تنظیم پر فی الفور پابندی لگائی جائے تاکہ آئندہ کسی ننگ ِ وطن اور ننگ ِ دین عناصر کو وطن عزیز کے خلاف ہرزہ سرائی کی جرات نہ ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب میں ایک پر ہجوم ”پریس کانفرنس ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر خانقاہ عالیہ بھرچونڈی شریف کے سجادہ نشین اور مرکزی امیر مرکزی جماعت اہلسنت پیر میاں عبدالخالق القادری ‘آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین پیر میاں ولید احمد جواد شرقپوری’آستانہ عالیہ کوٹلہ شریف کے سجادہ نشین پیر میاں تنویر احمد نقشبندی ‘جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ مفتی محمد اقبال چشتی ‘آستانہ عالیہ حویلیاںشریف کے سجادہ نشین پیر سید ماجد حسین شاہ ‘ایوان اتحاد پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ مفتی نعمان قادرمصطفائی ‘حافظ الملت فائونڈیشن پنجاب کے صدر سیداحسان احمد گیلانی’خواجہ محمد سرفراز جماعتی’محمد شریف خان جماعتی’ غلام رسول عرفانی و دیگر خلفاء سمیت کثیر تعداد میں مشائخ و علماء حضرات نے شرکت کی۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عوام اہلسنت کو چاہیے کہ استحکام پاکستان کی خاطر اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور تحریک پاکستان کی یاد تازہ کردیں اب گھر بیٹھنے کا وقت نہیں ہے کیونکہ وطن پر نظریاتی اور فکری ڈاکو ئوں اور چوروں نے قبضہ کیا ہوا ہے ان سے وطن عزیز کو نجات دلانا ہے اور اِن مذہبی ڈاکوئوں کو بے نقاب کرنا ہے جنہوں نے اپنے آپ کو اہلسنت کے لبادہ میں چھپا نے کی ناکام کوشش کی ہے اصل اہلسنت ہم ہی ہیں سواد اعظم جانتے ہیں کہ قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والے اب سرکاری چھتری تلے پاکستان کے ٹھیکیدار بننے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں یہی وہ عناصر تھے جن کے اکابر نے ہمیشہ پاکستان کے قیام کی مخالفت کی تھی اور آج یہ کانگریسی ملاں اپنی خجالت کو چھپانے اور مٹانے کے لیے پاکستان کے مامے چاچے بنے ہوہے ہیں اسلامی جمہوریہ پاکستان کائنات ِ اسلام میں مدینہ طیبہ کے بعد دو قومی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والی دوسری بڑی نظریاتی و فکری ریاست ہر لحظہ ،ہر لمحہ ،ہر گام قادیانیت نواز گماشتوں کو دلِ یزداں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی رہتی ہے اور ہر گھڑی اور ہر آن ان کے کثیف و غلیظ اذہان میں ہلچل مچائے رکھتی ہے قادیانیت نوازگماشتے اپنے ”تھنک ٹینکس ” کے ذریعے ڈالروںاور پائونڈز کی جھنکار میں تفرقہ و انتشار کا بیج بونے اور اس کو تن آور درخت کی شکل دینے کے لیے آئے روز گھنائونے منصوبے بناتے رہتے ہیں لہذاحکا مِ بالا اِن کو لگا م ڈالیں ،پیر میاں عبد الخالق قادری نے کہا کہ آج اگر اہلسنت قائدین اور عوام نے اپنے آپ کو اتحاد کی لڑی میں نہ پرویا تو پھر اِن کا شیرازہ بکھر جائے گا۔

لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اہلسنت کے تمام قائدین اپنی اپنی انائوں کے بت توڑ کر محض جذبہ عشق رسول ۖ کی خاطر ایک متفقہ پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو جائیں تاکہ تکمیل پاکستان کی منزل کو حاصل کیا جاسکے۔پیرمیاں ولید احمدشرقپوری نے کہا کہ ہماری معیشت کا ستیا ناس ہوا پڑا ہے ،بے روزگاری ، مہنگائی ، بے امنی ، فرقہ واریت عروج پر ہے ،دفاعی پوزیشن کو الجھا کر رکھ دیا گیا ہے ، سیاست بازی کا میدان خوب گرم ہے سودی حکمران ہمارے اوپر عذاب کی شکل میں مسلط کر دیے گئے ہیں ۔اس موقع پر پیر میاں تنویر احمد نقشبندی ، پیر محبوب الحسنین و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

میڈیا سیل ،آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف و انٹرنیشنل مشائخ کونسل
رابطہ کے لیے : نعمان قادر مصطفائی ،03314403420