ماضی میں ایک دوسرے پر الزام لگانے والے آج اکٹھے ہو گئے: رانا ثناءاللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) صوبائی وزیر پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ملک کو انتشار کا شکار کرنا چاہتی ہے۔ مختلف سیاسی رہنماﺅں کے موقف تبدیل ہو گئے ہیں۔ ماضی میں ایک دوسرے پر الزام لگانے والے آج اکٹھے ہو گئے ہیں۔

رکاوٹیں کھڑی کرنے والے لوگ ناکام ہوں گے، اپوزیشن کی تحریک ٹھس ہو چکی ہے، اپوزیشن قرضے معاف کروانے والوں کو بچانا چاہتی ہے، اپوزیشن کمشن سے بچاﺅ کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہے۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے گٹھ جوڑ سے عوام کو آگاہی مل رہی ہے۔

کمیشن کھانا اور قرضے معاف کرانا بھی جرم ہے۔ خواتین سے بدسلوکی کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے بدسلوکی کرنیوالوں کی شناخت کیلئے نادرا سے مدد لی جا رہی ہے۔

تحریک انصاف ان لوگوں کو جانتی ہے مگر تعاون نہیں کررہی، پانچ چہرے واضح ہیں، نادرا کی مدد سے شناختی کرلیں گے۔

اپوزیشن چاہتی ہے کہ قرضے ہڑپ کرنے والوں کو نہ پوچھا جائے، احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا، انکوائری کمشن بن چکا ہے جلد تحقیقات شروع ہوں گی، معیشت کی بحالی کوششوں کو روکنے کی سازش کی جا رہی ہے۔