جھنگ کی خبریں 20/8/2015

Rescue

Rescue

خستہ ہالی مکان کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق دربار بلاک شاہ کے قریب محلہ بڈھے والا گلی نلکے والی میں خستہ ہالی کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچہ حسیب ولد شبیر ملبے کے نیچے دب گیا چھت گرنے کے فوری بعد اہل محلہ نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جنہوں نے بروقت پہنچ کر ریسکیو سرچ آپریشن شروع کر دیا ملبے تلے دبے میاں بیوی بحفاظت نکال لیا لیکن ڈیڑھ سالہ حسیب موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، جبکہ زخمی 45سالہ شبیر کوریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوام کی قیمتی جانوں کو محفوظ رکھنے کے لئے عطائی اور نان کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ایسے افراد کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھا جائے ۔اس ضمن میں ڈی ڈی او ہیلتھ احمد پور سیال ڈاکٹر حفیظ نے حسین میڈیکل سٹورنزد قاسمی مسجد گڑھ مہاراجہ کو چیک کیا جہاں پر نہ ادویات رکھنے کیلئے مناسب شیلف کا انتظام تھا اور نہ ہی سائن بورڈ آویزاں تھا۔میڈیکل سٹور کے مالک اختر حسین کو تنبیہ کی گئی کہ وہ محکمہ صحت کی ہدایت پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی اور میڈیکل سٹورز کے لائسنس کی تجدید بھی نہیں کی جائیگی۔مزید برآں ڈی ڈی او ہیلتھ احمد پور سیال ڈاکٹر حفیظ نے وریام میموریل کلینک گڑھ مہارجہ کو بھی چیک کیا اور انہیں ہدایت کی کہ کلینک کے باہر اپنے نام کی تختی آویزاں کریں۔ علاوہ ازیں انہوںنے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اپنے کلینکس اور ہسپتالوں کے باہر واضح طور پر اپنانام اور ڈگری سائن بورڈ اور فلیکس پر آویزاں کریں۔دریں اثناء ان کلینکس سے ملحقہ میڈیکل سٹورز باقاعدہ طور پر ای ڈی او ہیلتھ جھنگ سے ڈرگ سیل لائسنس حاصل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان ایک ٹکڑے نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے ، شیخ راشدہ یعقوب ، تفصیلات کے مطابق ابدالین گروپ آف سکولز کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے راشدہ یعقوب شیخ نے کہا کہ پاکستان ایک ٹکڑے کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام ہے ، جس کے قیام میںمردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں نے بھی اپنا کردار ادا کیا ، اس ملک کے حصول کے لئے جو قربانیاں دی گئیں ان میں خواتین کا بھی اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ہماری قیادت وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اس ملک کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں وہ دن دور نہیں جب ہمارا پیارا وطن پاکستان بھر پور اقتصادی طاقت بن کر ابھر ے گا ، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی قیادت کے مشکور ہیں جنہوں نے جھنگ جیسے پسماندہ ضلع میں جھنگ یونیورسٹی جیسا تحفہ دیا اور وہ دن دور نہیں جب جھنگ کے بچے اور بچیاں اسی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کریں گی اور اپنے شہر کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کریں گیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں جھنگ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔ آپ کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ بستی علی محمد ارائیں کی سیوریج کی حالت زار پر انہوں نے کہا کہ جلد ہی وہ اس کے بہتری کیلئے کوششیں کریں گیں اور جیسے ہی فنڈز آتے ہیں اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی کوشش کروں گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ قادر پورمیں بھائی نے بھائی کو قتل کردیا ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ قادر پور علاقے موضع بہار والی میں زمین کے تنازعہ پر ملزم اسلم نے گھر میں موجود دوسرے بھائی حبیب اللہ کو کلہاڑیوں کے پے درپے وار کرکے قتل کردیا ،گذشتہ کئی دنوں میں دونوں بھائیوں کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا کہ ملزم اسلم جوکہ حبیب اللہ کا سگا بھائی نہ ہے نے موقع پا کر اپنے بھائی حبیب اللہ کو قتل کردیا ، پولیس نے رفیع اللہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 302مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ تاحال ملزم فرار بتایا جاتا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) گھر میں اکیلے پا کر یوسف نے ( س ۔ م )کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ احمد پور سیال کے علاقہ عیسےٰ والا میں ملزم دوپہر کے وقت گھر پر آیا اور پوچھا کہ آپ کا خاوند گھر پر موجود ہے مسماة نے جواب دیا کہ نہیں تو ملزم قریبی ہی کسی گھر میں چھپ گیا اور شام کے وقت موقع تاک کر گھر میں گھس گیا اور مسماة ( س ۔ م ) کوگھر میں اکیلاپا کر اس زبردستی حرام کاری کی ، پولیس نے مسماة (س ۔ م )کے بھائی کی درخواست پر مبینہ ملزم محمد یوسف کے خلاف زیر دفعہ 376 مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جب ملزمہ کے بھائی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ہمارے نمائندہ ”غلام شبیر ” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سیاسی دبائو میں ہے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک نامزد ملزم کو گرفتار نہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہری موبائل فنو ، پسٹل ، طلائی زیورات اور نقدی سے محروم، تفصیلات کے مطابق تھانہ 18ہزاری کے علاقہ چوکن جان پورکے رہائشی محمد ممتاز نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ رات محمد زاہد معہ دو نامعلوم نے اس کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے موبائل فون ، پسٹل 30بوراور نقدی کل مالیتی 19000روپے چور ی کرکے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے، تھانہ قادر پور کے علاقہ موضع باٹی کے رہائشی محمد حسین نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ رات قاسم معہ دو نامعلوم نے اس کے گھر کی چھت پھاڑ کر طلائی زیورات معہ نقدی کل مالیتی 28000روپے چوری کرلئے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایک لاکھ روپے کی رقم امانت میں خیانت کرنے پر مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق تھانہ موچیوالہ کے علاقہ چک نمبر 254کے رہائشی ناصر خان نے بتایا کہ تقریباًچار سال قبل خان محمد کو ایک لاکھ روپے کی رقم بطور امانت دی تھی جو اس نے امانت خیانت کرتے ہوئے خرد برد کرلی ہے، پولیس نے مبینہ ملزم خان محمد کے خلاف زیر دفعہ 406 ت پ مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (بیورورپورٹ )بد فعلی کرنے کی کوشش پر 4نامزد اور 2نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق تھانہ مسن کے علاقہ چند بھروانہ کے رہائشی فلک شیر نے پولیس کو درخواست گزاری کہ گذشتہ روز سجاد ، طاہر وغیرہ چار نامزد اور دو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اس کے بھتیجے مبشر نواز جس کی عمر 18سال ہے کے ساتھ زبردستی بد فعلی کرنے کی کوشش کی جسے مبشر نواز نے شور وغل کرکے ناکام بنادیا ، پولیس نے فلک شیر کی درخواست پر چار نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔