حب رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم ،حب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اورحب اہلبیت اطہارہی عین ایمان ہے: مولانا غلام قاسم

Layyah

Layyah

لیہ : مسجد حمزہ جی ٹی ایس اڈہ میں منعقدہ محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم وشان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا غلام قاسم نے کہا ہے کہ حب رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم ،حب صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اورحب اہلبیت اطہارہی عین ایمان ہے۔محفل کی صدارت اور تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ عبدالحمیدچشتی نے حاصل کی۔

محمداسلم ساجد، سرفرازاقبال، کامران چشتی، محمدیونس،شیخ محمدکاشف اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔مولاناغلام قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی اللہ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی رضا کیلئے وقف کردی۔انبیاء کرام علیہم السلام کے بعد سب سے افضل بشر حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم وشان صدیق اکبررضی اللہ عنہ میںمسلمانوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔