2018 ءتک گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا، شاہد خاقان عباسی

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیرِ پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیتے رہیں گے۔ 2018 ءتک گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا، ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے نیب نے وزارتِ پٹرولیم پر کوئی چھاپا نہیں مارا، البتہ نیب نے رکارڈ مانگا تو دے دیں گے۔

وفاقی وزیرِ پٹرولیم لاہور میں ایل این جی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا، جب تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے جاتی رہیں گی، حکومت ریلیف دیتی رہے گی۔ پاکستان نے جتنی قیمتیں کم کی ہیں،کسی اور ملک نے نہیں کیں۔

شاہد خاقان عباسی کاکہناتھاکہ ڈاکٹر عاصم کے حوالےسےنیب نے رکارڈ مانگا تو دےدیں گےکیونکہ یہ ان کا حق ہے، انہوں نےکہاکہ پچھلی حکومتوں نے گیس بحران پرقابو پانے کیلئے کچھ نہیں کیا، پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام جاری ہے، 2018 ءتک گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیاجائے گا۔