مجھے فخر ہے کہ میں آئی ایس آئی ایجنٹ ہوں، ذوالفقار مرزا

Badin

Badin

بدین (رپوٹ عمران عباس) سابق وزیر ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں آئی ایس آئی ایجنٹ ہوں، میری سات پیڑیاں بھی آصف زرداری، فریال ٹالپر سے سندھ کو لوٹنے کا بدلہ لیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزانے عدالت سے ضمانت منظورہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے حواری سمجھتے ہیں کہ میں آئی ایس آئی کے لیئے کام کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ لوگ مجھے الطاف حسین اور آصف زرداری کی طرح(را)کا ایجنٹ نہیں سمجھتے ہیں اس لیئے مجھے فخر ہے کہ میں را کا ایجنٹ ہوں جو اس پاکستان کی ایجنسی ہے اور پاکستان کی عوام کے لیئے کام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور اس کی بہن فریال پھولن دیوی کے کہنے پر مجھ پر 11مقدمات درج کیئے گئے کارکنوں کے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پاما ل کیا گیاانہوں نے کہا آصف علی زرداری، پھولن دیوی اور قائم علی شاھ کی جانب سے کی گئی زیادیوں کا بدلہ میری سات پڑیاں بھی لین گی، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری جتنا وقت بازاری عورتوں اور ان کے دلالوں کو دیتا ہے اتنا وقت اس کے پاس سندھ کے عوام کے لیئے نہیں ہے اس لے تھر میں سینکڑوں بچے فوت ہوگئے اور دھشت گردی کے باعث سینکڑوں لوگ موت کا شکار ہوگئے اور ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے دھشت گردوں کو پکڑنے کے بجائے مجھے پکڑنے اور جیل بھیج نے اور قتل کرنے کے لیئے ڈیتھ اسکوارڈ بنانے کے لیئے دن رات ایک کردیا ہے لیکن میں اسے بتانا چاہتا ہوں کے بچانے والی ذات اللہ کی ہوتی ہے اور میں اللہ تعالیٰ کی ذات سے ہی ڈرتاہوں، ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے سندھ پولیس کے چھوٹے افسران اور سپاھیوں کو دونوں ہاتھوں سے سلام اور سلوٹ مارکر کہا کہ سندھ کے ان غیرت مند بھادر جوانوں نے آصف علی زرداری، پھولن دیوی وزیر اعلیٰ سندھ اور بدل ایس ایس پی کے حکم پر تھوکتے ہوئے مجھے گرفتار کرنے سے جواب دے دیا۔

دوپولیس اہکاروں نے اپنی کلاشن کوف مجھے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جان اور ملازمت آپ پر قربان،میں نے انہیں کہا کہ آپ کوروزگار شہید بینظیر بھٹو نے دیا ہے اس کی حفاظت کرو اور ایمانداری سے ڈیوٹی کرکے سندھ کی عوام کی جان مال اور عزت کی حفاظت کرو۔۔