وزیراعظم بن علی یلدرم کی بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ ال خلیفہ سے ملاقات

Meeting

Meeting

ترکی (جیوڈیسک) وزیراعظم بن علی یلدرم نے چراغاں محل میں بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ ال خلیفہ سے بند کمرے میں ملاقات کی ہے۔

وزارتِ اعظمیٰ کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق وزیراعظم بن علی یلدرم نے 15 جولائی کی نا کام بغاوت پر ترکی کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی بحرین کی حمایت کو جاری رکھے گا۔ دفاعی صنعت سمیت دو طرفہ تعلقات کو تمام شعبوں تک پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

شاہ حماد بن عیسیٰ ال خلیفہ نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔