وزیراعظم سے درخواست کرونگا عمران کو ایس ایچ او لگا دیں: عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) وفاقی وزیر عابد شیر علی کی گوجرانوالہ میں دھواں دھار آمد پہلے کیا ڈیفالٹر کے خلاف ایکشن۔ نون لیگ کے ایم پی اے سمیت ارکان اسمبلی کے بجلی کنکشن کاٹ ڈالے۔ سوا ارب کی اوور بلنگ کی انکوائری کا وعدہ کیا ساتھ میں رمضان کے دوران لوڈشیڈنگ کم کرنے کا وعدہ بھی کر گئے۔

عابد شیر علی میڈیا سے گفتگو کرنے آ رہے تھے راستے میں شہریوں نے انکا گھیراؤ کر کے بھرپور احتجاج کیا مگر اس سب کے باوجود وفاقی وزیر سیاسی مخالفین کو بالکل نہیں بھولے۔ شیخ رشید کا دماغی توازن خراب قرار دیا اور شادی کا مشورہ بھی دیدیا۔

کپتان کے لیے بھی عابد شیرعلی نے نیا کام سوچ لیا۔ کہتے ہیں وزیراعظم سے درخواست کر کے انہیں تھانے کا ایس ایچ او لگا دیں۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا عمران خان کو اپنا چشمہ اتارنا چاہیے اب تو وہ آف شور کمپنی کا اعتراف بھی کر چکے ہیں۔