وزیراعظم، آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے، گورنر ہائوس میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد

Nawaz Sharif and Raheel Sharif

Nawaz Sharif and Raheel Sharif

کوئٹہ (جیوڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف اور وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ، وزیراعظم نے گورنر ہائوس میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم میاں نواز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے سریاب فلائی آوور کا افتتاح سیکورٹی وجوہات کی بنا پر سریاب روڈ فلائی آوور کا افتتاح گورنر ہائوس میں کیا جبکہ انہوں نے مانگی ڈیم اور زرعی یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی گورنر ہائوس میں رکھا۔ اس موقع پر چیف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف ، گورنر بلوچستان محمد خان ، وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم کا ائیر پورٹ پہنچنے پر گورنر ، وزیراعلیٰ ، اراکین کابینہ اور اسمبلی بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم کو قیام کے دوران صوبے کی سیاسی صورتحال ،امن وامان اور ترقیاتی منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم سے کابینہ کے اراکین اور قبائلی معتبرین بھی ملاقات کریں گے۔