وزیراعظم، آرمی چیف ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے، افغان وزیر خارجہ نے استقبال کیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کابل (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد افغانستان پہنچ گیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

کابل ائیرپورٹ پر افغان وزیر خارجہ صلاح‌ الدین ربانی نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا استقبال کیا انہیں اس دورے کی دعوت افغان صدر اشرف غنی نے دی ہے۔

وزیر اعظم ، صدر اشرف غنی سے ون آن ملاقات کے علاوہ افغان چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ قریبی روابط، وزیر اعظم کے وژن اور خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔

وزیر اعظم ایک ایسے وقت میں یہ دورہ کر رہے ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اپنی بہترین نہج پر ہیں اور دونوں ممالک خطے میں قیام امن کیلئے کوشاں بھی ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کا یہ افغانستان کا دوسرا دورہ ہو گا، اس سے قبل انہوں نے 30نومبر کو افغانستان کا دورہ کیا تھا۔