وزیراعظم آزاد کشمیر اور صدر آزاد کشمیر میرپور آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں

Shafqat Iqbal, Zahiruddin Saleem Bhatti

Shafqat Iqbal, Zahiruddin Saleem Bhatti

وٹفورڈ برطانیہ (تیمور لون) وزیراعظم آزاد کشمیر اور صدر آزاد کشمیر میرپور آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میرپور آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر اوورسیز کشمیریوں کا جائز مطالبہ ہے۔

ان خیالات کا اظہاروٹفورڈ برطانیہ کے سیاسی و سماجی رہنماوں میں شامل شفقت اقبال، راجا ذوالکفل نوابی , ظہیرالدین سلیم بھٹی و دیگر نے مطالبہ کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور یورپ میں لاکھوں کشمیری اپنی کمائی سے پاکستان کو سالانہ اربوں زرمبادلہ بھیجتے ہیں پھر بھی اوورسیز کشمیریوں کی آواز کو نظر انداز کریا جا رہا ہے ۔ آزاد ریاست جموں وکشمیر کی اپنی پہچان کیلئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتہائی ضروری ہے۔ میرپور ایئرپورٹ کی تعمیر سے پاکستان اور آزاد کشمیر اور اوورسیز کشمیریوں کو ہر طرح کی سہولیات مل سکتی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ ریاست ہونے کے باوجود انٹرنیشنل ایئرپورٹ موجود ہے تو آزاد کشمیر میں بھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانا پاکستان گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے۔

رہنماوں ے کہا ایئرپورٹ کی تعمیر سے ریاست کی عالمی سطح پر پہچان اور سیروسیاحت کی انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوگا۔ لوگوں کو روزگار ملے گا پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت کو زرمبادلہ ملے گا۔

بنیادی طور پر برطانیہ میں لاکھوں کشمیری آباد ہیں اور چاہتے ہیں کہ برطانیہ تا میرپور برٹش ایئرویز سروس کا آغاز ہو مگر اس کے لئے پاکستان اور آزاد کشمیر گورنمنٹ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ میرپور آزاد کشمیر میں ایئرپورٹ کی تعمیر کے لئے فوری اقدامات کرے۔ 14اگست 2017 کو فتح جنگ میں پاکستان کے نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آغاز ہورہا ہے مگر سکیورٹی خدشات ‘ تحفظات اور دہشت گردی کے باعث برٹش ایئرویز پاکستان نہیں جارہی جس کی سزا برٹش کشمیریوں کو دی جارہی ہے وہ مجبوراً انتہائی مہنگے پی آئی اے کے ٹکٹ خرید کر پاکستان اور آزاد کشمیر جاتے ہیں جبکہ پاکستان کا نیا ایئرپورٹ جو موجودہ اسلام آباد سے فتح جنگ چودہ اگست سے افتتاح ہورہا ہے اوورسیز کشمیریوں کے آنے جانے کے لحاظ سے بہت دور ہے۔

رہنماوں نے کہا کہ ہم صدر ریاست جموں وکشمیر کو اپنے حالیہ دورہ برطانیہ کے دوران میرپور ایئرپورٹ کی تعمیر کے حوالے سے باضابطہ درخواست بھی دے چکے ہیں اور امید ہے وہ اس درخواست کی روشنی میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کے سامنے میرپور ایئرپورٹ کی جلد تعمیر کے حوالے سے مسئلہ اٹھائیں گے۔ ارہنماوں نے کہا آزاد کشمیر دہشت گردی سے محفوظ خطہ ہے ہم وزیراعظم پاکستان سے امید کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں فلاحی منصوبوں کی طرح میرپور کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرکے اوورسیز کشمیریوں کو اس حوالے سے درپیش مسائل کو حل کیا جائے۔