وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ایک بڑے عوامی اجتماع میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) وزیر اعظم آزاد کشمیر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے یورپ کے دورے کے پہلے مرحلے میں فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچے۔ وزیر اعظم یورپی دارالحکومت برسلز روانہ ہو گئے ہیں۔ ہفتے کی شام پیرس کے نواحی علاقے گوزاں ویل میں ن لیگ آزاد کشمیر فرانس کے صدر راجہ اشفاق کے عشائیہ میں شریک ہوئے۔ اتوار کے روز مرزا آصف جرال کی جانب سے ناشتے کی تقریب اور اتوار کی شام راجہ مظہر ذمہ واریا کے عشائیہ کے علاوہ انہوں نے پیرس کے نواحی علاقے پیریفت میں ن لیگ آزاد کشمیر یورپ کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم اور ن لیگ آزاد کشمیر فرانس کے صدر راجہ اشفاق کی میزبانی میں ایک بڑے عوامی اجتماع میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ جس میں ن لیگ کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل طلب ہے اور اس کے پر امن حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کروایا جانے چاہیئے۔ حق خود ارادیت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کا حق ہے اور انہیں یہ جمہوری اور بنیادی حق ملنا چاہیئے۔ مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے والوں پر بھارت کی جانب سے ظلم و ستم کیا جارہا ہے۔ دنیا بھارت پر دباو ڈالے کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔ انہوں نے کہا پاکستان نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کا اخلاقی، سیاسی ، سفارتی سطح پر ساتھ دیا۔ پاکستان کے عوام ہوں یا حکمران مقبوظہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ان کی ہمدردی بے مثال ہے اور یہی وجہ ہے کہ کشمیری پاکستان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور تکمیل پاکستان کو ہی اپنی منزل سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپ دنیا میں انسانی حقوق کیلئے اہم کردار کر رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی یورپ اپنا اہم کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں اقتدار میں رہتے ہوئے عوام کی بہتری اور خوشحالی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، سرکاری ملازمین کی بھرتی کے لئے اب سفارش نہیں چلتی بلکہ صرف میرٹ چلتا ہے۔ ان کی حکومت نے ایسے کئی اقدامات کیے ہیں جس سے آزاد کشمیر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری اور خوشحالی آئے گی۔ فرانس دورے کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ جاوید ، ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ زبیر اقبال کیانی، چیئرمین ن لیگ اوورسیز راجہ شفیق، راجہ امتیاز و دیگر موجود تھے۔ وزیر اعظم آئندہ چند روز یورپی دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین کے مختلف ذمہ داروں اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے اہم لوگوں سے ملاقاتیں بھی کریں گئے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ فرانس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کی تقریبات میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی شرکت سے ثابت ہوتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سب ایک جگہ متحد ہیں۔

Gathering

Gathering

Gathering

Gathering

Gathering

Gathering

Gathering

Gathering

Gathering

Gathering

Gathering

Gathering

Gathering

Gathering

Gathering

Gathering