وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان یورپ کے دس روزہ دورے پر لندن پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا

لندن برطانیہ (تیمور لون) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان یورپ کے دس روزہ دورے پر لندن پہنچے جہاں ان کا استقبال سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق مسلم لیگ ن برطانیہ آزادکشمیر کے صدر راجہ زبیر اقبال کیانی، راجہ جاوید اقبال اورسیز ایم ایل اے، چوہدری جہانگیر احمد، راجہ شفیق پلاہلوی، توصیف کیانی، مرزا توقیر جرال، سردار فاروق ، توصیف کیانی، راجہ قربان، راجہ امتیاز ، چوہدری عبدالرحمان آرائیں اور دیگر ن لیگی کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔ ایئرپورٹ سے میاں نواز شریف کے ہاں گئے جہاں راجہ فاروق حیدر خان کی میاں محمد نواز شریف سے ایک گھنٹے کی تفصیلی ملاقات۔بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔ ملاقات دوران سینئر وزیر چوھدری طارق فاروق صاحب،صدر آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ زبیر اقبال کیانی ،راجہ امتیاز اور راجہ شہزاد سلیم بھی موجود تھے۔وزیراغظم راجہ فاروق حیدر خان نے میاں محمد نواز شریف کو آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کی طرف سے ایک عظیم الشان جلسہ عام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ آج فرانس برسلز اور دیگر یورپین ممالک کے دورے پر راونہ ہونگے ان کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر برطانیہ و یورپ میں بسنے والے کشمیریوں کو متحرک کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح برطانیہ و دیگر ممالک کے پارلیمنٹیٹیرین کو مسئلہ کشمیر پر اپن اپنا کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ 9 اکتوبر سے 12 اکتوبر تک یورپین پارلیمنٹ میں ہونے والے کشمیر سیمینار میں بھی شرکت کریں گےاور اپنا موقف پیش کریں گے ۔
زبیر اقبال کیانی نے بھی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے دورے کو کامیاب بنانے کے لئے شیڈیول تشکیل دئے جا چکے ہیں انشا اللہ وزیر اعظم کا یہ دورہ تاریخی ثابت ہو گا۔

Raja Farooq Haider Visit

Raja Farooq Haider Visit

Raja Farooq Haider Visit

Raja Farooq Haider Visit

Raja Farooq Haider Visit

Raja Farooq Haider Visit

Raja Farooq Haider Visit

Raja Farooq Haider Visit