وزیراعظم نے بینظیر ائیرپورٹ کی بحالی، اپ گریڈیشن کا افتتاح کر دیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی بحالی اور اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا، پینتالیس کروڑ کی لاگت سے ائیر پورٹ بحالی منصوبہ چھ ماہ میں مکمل ہوا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی ، اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف سمیت تقریب میں شریک دیگر افراد نے دعا کی ۔ مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم نے وزیر اعظم نواز شریف کو بریفنگ دی۔

وزیر اعظم نواز شریف نے ائیر پورٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔ منصوبے کے تحت مسافروں کے لیے کاونٹرز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ بین الاقوامی روانگی کے لیے علیحدہ عمارت اور فاسٹ ٹریک کاؤنٹرز بھی بنائے گئے ہیں۔

ائیرپورٹ پر پہلی بار وائی فائی سٹسم نصب کیا گیا ہے ۔ پارکنگ ایریا میں توسیع کر کے گنجائش میں اضافہ کے علاوہ ائیر پورٹ ملازمین کے لیے الگ پارکنگ ایریا بنایا گیا ہے جبکہ ایک ہزار گاڑیوں اور 4 ہزار موٹر سائیکلوں کے لیے علیحدہ جگہ بنائی ہے ۔ منصوبہ 45 کروڑ کی لاگت سے 6 مہینوں میں مکمل ہوا ، سیکیورٹی کے لیے دیواروں کو 12 فٹ اونچا کر دیا گیا ہے۔