وزیراعظم کی کیپٹن مبین شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے مال روڈ پر ہونے والے دھماکے میں پنجاب پولیس کے دو اعلی افسر بھی شہید ہوئے۔

وزیراعظم نواز شریف شہید کیپٹن احمد مبین کے گھر پہنچ گئے۔ وزیر اعلی شہباز شریف اور وفاقی وزیر خواجہ آصف بھی ان کے ساتھ تھے۔ میاں نواز شریف نے احمد مبین شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

وزیراعظم نے شہید کے بچوں کو سینے سے لگایا اور انہیں حوصلہ دیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس ایک ایماندار اور قابل افسر سے محروم ہو گئی۔ حکومت دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے۔